Qabron Ke Androni Halat

Book Name:Qabron Ke Androni Halat

آیا، یہ بھی کفن چور تھا اور چاہتا تھا کہ اب کفن چوری سے توبہ کر لے۔ اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہوئے قبروں کے عبرتناک حالات بتائے، کہا: اے خلیفۂ وقت...!! آج رات میں نے 5قبروں سے عبرت حاصل کی اور توبہ پر آمادہ ہوا :

*پہلی قبر کا حال: کفن چُرانے کی غرض سے میں نے جب پہلی قَبْر کھودی تو مُردے کا منہ قبلہ سے پھرا ہوا تھا۔ میں خوفزدہ ہوکر جوں ہی پلٹا  تو ایک غیبی آواز نے مجھے چونکا دیا۔ کوئی کہہ رہا تھا :اِس مردے سے عذاب کی وجہ تو پوچھ لے۔ میں نے گھبرا کر کہا: مجھ میں ہمّت نہیں، تم ہی بتاؤ!آواز آئی : یہ شخص شرابی اورزانی تھا۔

*دوسری قبر کا حال: کفن چور نے مزید کہا: دُوسری قبر کھودی تو ایک دل ہلادینے والامَنْظَر میری آنکھوں کے سامنے تھا۔ کیادیکھتا ہوں کہ مُردے کا منہ خِنزیر جیساہوچکا ہے اورطوق وزنجیر میں جکڑا ہوا ہے۔ غیب سے آوازآئی : یہ جھوٹی قسمیں کھاتا اور حرام روزی کماتا تھا۔

*تیسری قبر کا حال:تیسری قبر کھودی تو اس میں بھی ایک بھیانک منظر تھا۔مردہ گُدّی کی طرف زَبان نکالے ہوئے تھا اوراس کے جسم میں آگ کی کیلیں ٹھکی ہوئی تھیں۔ غیبی آواز نے بتایا : یہ غیبت کرتا، چُغلی کھاتا اورلوگوں کو آپس میں لڑواتا تھا۔

*چوتھی قبر کا حال: چوتھی قبر کھودی تو میری نگاہوں کے سامنے ایک بے حد سنسنی خیز منظر تھا!مُردہ آگ میں اُلٹ پلٹ ہورہا تھااور فرشتے اس کو آگ کے ہتھوڑوں سے مار رہے تھے۔ مجھ پر ایک دم خوف طاری ہو گیا اورمیں بھاگ کھڑا ہوا۔ مگر میرے کانوں میں ایک غیبی آواز گونج رہی تھی کہ یہ بد نصیب نَماز اور رمضان شریف کے روزوں