Book Name:Qabron Ke Androni Halat
عذابِ قبر سے بچ جائیں گے۔
صدِّیق و عمر ( رَضِیَ اللہُ عنہما ) کا وسیلہ کام آگیا
اپنے دَور کے مُجَدِّد اور بہت بڑے عالِم،مُفَسِّر،مُحَدِّث حضرت امام جلالُ الدِّیْن سیوطی رحمۃُ اللہِ علیہ لکھتے ہیں:مفسرِ قرآن حضرت ابو قاسم بن ہِبَۃُ اللہ رحمۃُ اللہِ علیہ نے فرماىا: ہمارے اىک ہم مکتب (کلاس فیلو) کا انتقال ہوا تو استاد صاحِب نے اُسے خواب مىں دىکھ کر پوچھا:اللہ پاک نے تمہارے ساتھ کیا مُعَاملہ فرمایا؟اس نے کہا: مجھے بخش دىا گىا ہے۔ استا د صاحِب نے پوچھا:نکىرىن (یعنی قبر میں سوالات پوچھنے والے فرشتوں) کے ساتھ کىسى گزرى؟ اُس نے کہا: اُستاد صاحِب!جب نکىرىن نے مجھے بٹھا کر پوچھا کہ تمہارا ربّ کون ہے اور تمہارے نبی کون ہیں؟تواللہ پاک نے میرے دِل میں ڈال دیا کہ میں ان سے کہوں: حضرت ابو بکر اور حضرت عُمَر رَضِیَ اللہُ عنہما کے وسیلےسے مجھے چھوڑدو! پس اىک فرشتے نے دوسرے سے کہا: اس نے ہمیں بہت بڑی قسم دی ہے، لہٰذااسےچھوڑدو۔ چنانچہ وہ دونوں مجھے چھوڑ کرچلے گئے۔([1])
کیوں نہ ہو رُتبہ بڑا اَصحاب و اہلِ بیت کا ہے خدائے مصطفیٰ، اَصحاب و اہلِ بیت کا
آل و اَصحابِ نبی سب بادشہ ہیں بادشاہ میں فَقَط ادنیٰ گدا اَصحاب و اہلِ بیت کا
فَضْل ربّ سے دو جہاں میں کامیابی پائے گا دل سے جو شَیدا ہوا اَصحاب و اہلِ بیت کا([2])
*-*-*-*
ہر صحابئ نبی! جنتی جنتی سب صحابیات بھی ! جنتی جنتی