Book Name:Qabron Ke Androni Halat
آجاتے ہیں، سر کی طرف سے عذاب آئے تو نماز کہتی ہے: یہاں تیرے لیے کوئی راہ نہیں۔ دائیں جانب (Right) سے آئے تو زکوٰۃ کہتی ہے : میری جانب سے بھی تجھے راستہ نہیں ملے گا۔ بائیں جانب (Left) سے آئے تو روزہ کہتا ہے: میں تجھے یہاں سے داخل نہیں ہونے دوں گا۔ پھر عذاب قدموں کی جانب سے آتا ہے تو بھلائیاں، نیکیاں اور لوگوں کے ساتھ حُسنِ سُلُوک کہتے ہیں: یہاں سے بھی تجھے کوئی راستہ نہیں ملنے والا۔([1])
ہر عبادت سے بَرتر عبادت نَماز ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نَماز
نارِ دوزخ سے بے شک بچائے گی یہ رَبّ سے دلوائے گی تم کو جنّت نَماز
اللہ پاک ہمیں نیکیاں کرنے، گُنَاہوں سے بچنے، اپنے عقائد ہر دَم پختہ رکھنے، بُرے عقائد اور بُرے اَعْمال والوں سے دُور رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے عذابِ قبر سے نِجات مل جائے، کاش! شفاعتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نصیب ہو اور بلاحساب ہی جنّت میں پہنچ پانے میں کامیاب ہو جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
خطاؤں کو میری مٹا یااِلٰہی! مجھے نیک خصلت بنا یااِلٰہی!
تجھے واسطہ سارے نبیوں کا مولیٰ مری بخش دے ہرخطا یااِلٰہی! ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: نیک اعمال
اے عاشقانِ رسول ! بامقصد، سُنّتوں بھری اور نیکیوں والی زندگی گزارنے کے لیے