Qabron Ke Androni Halat

Book Name:Qabron Ke Androni Halat

دیکھا جس کا نِچلا حصہ اُوپر والے سے زیادہ تنگ تھا، اس میں بھی بے لباس لوگ تھے،  جن کے نیچے آگ بھڑک رہی تھی اور اتنی بدبو آرہی تھی کہ میں نے اِس سے بچنے کے لیے  اپنی ناک پکڑ لی اور پوچھا : یہ کون ہیں؟ فرشتوں نے کہا: آگے تشریف  لےچلیے ! *آگے بڑھے تو دیکھا کہ ایک سیاہ ٹیلےپرکچھ پاگل لوگ ہیں اوران کےپچھلےمقام میں آگ پُھونکی جا رہی ہے، جواِن کےمونہوں، نتھنوں، آنکھوں اور کانوں سے نکل رہی ہے، میں نے پوچھا : یہ کون لوگ ہیں؟ مجھے کہا گیا: آگے چلیے !*میں آگے بڑھا توآگ سے بھرا ایک زمین دوزقید خانہ دیکھا جس پر ایک فرشتہ مُقَرَّر تھا، اُس آگ سے جو بھی نکلتا فرشتہ اُس کے پیچھے ہو لیتا حتیٰ کہ اسے واپس وہیں ڈال دیتا۔

آخر میں ان تمام ہولناک مناظِر کے مُتَعَلِّق بتایا گیا کہ وہ (پہلا)شخص جس کا سر پتھر سے کُچلا جا رہا تھا کہ دماغ ایک جانب اور پتھر دوسری جانب جا گرتا تھا، یہ وہ ہے جو عشا کی نماز نہیں پڑھتا تھا اوردیگر نمازیں وقت گزار کرپڑھتاتھا، اسےجہنم میں ڈالےجانے تک یونہی مارا جاتا رہے گا، اور وہ (دوسراشخص)جس کی باچھیں لوہے کی سلاخ سے چیری جارہی تھیں ، یہ اُن لوگوں کا عذاب ہے، جو مسلمانوں کے درمیان فساد پھیلاتےاور چُغل خوری کیاکرتےتھے، انہیں بھی یہ عذاب مسلسل ہوتا رہے گا حتّٰی کہ جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے، اور وہ(تیسرا شخص) جس کو نہر سے نکلنے کی کوشش پر پتھر پڑ رہے تھے،وہ سود خورہے، اسے بھی جہنم میں جانے تک یہ عذاب ہوتا رہے گا، اور وہ (چوتھا منظر جہاں آپ نے بے لباس لوگوں کو دیکھا وہ ) بے لباس لوگ بدکار تھے اور جو بدبو آرہی تھی، وہ اُن کی شرم گاہوں کی تھی، اُنہیں بھی جہنم میں جانے تک یہ عذاب دیا جاتا رہے گااور (پانچویں منظر میں)جو پاگل افراد آپ نے دیکھے، وہ قومِ لُوط جیسا گندا کام کرنے اور کروانےوالے تھے، وہ بھی جہنم میں ڈالے جانے تک اِس عذاب