تاثرات و سفارشات
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن

تاثرات و سفارشات

ام غزالی  عطاریہ مدنیہ شعبہ ذمہ دار ماہنامہ خواتین

ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن) کے متعلق موصول تاثرات و تجاویز میں سے چند تاثرات و تجاویز ضروری ترمیم و اضافے کے بعد پیشِ خدمت ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بنتِ کریم عطاریہ مدنیہ

(شعبہ ٹیچر ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ مجلس جامعۃ المدینہ گرلز)

السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہ! ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن) خواتین میں علمِ دین کی روح پیدا کرنے اور بالخصوص دورِ حاضر کے جدید مسائل سے آگاہ کرنے اور نئے دور کے فتنوں سے بچانے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مشورہ:

کیا ہی اچھا ہو کہ یہ ماہنامہ کتابی شکل میں بھی ہر ماہ شائع ہوا کرے،اس سے نہ صرف اس کے فوائد میں اضافہ ہو گا بلکہ اسے پڑھنے والیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔ کیونکہ موجودہ دور اگرچہ ڈیجیٹل دور ہے لیکن پھر بھی کتابوں کی اہمیت کبھی کم نہیں ہو سکتی۔

بنتِ شہزاد احمد مدنیہ

(تخصص فی الفقہ سال دوم،جامعۃ المدینہ گرلز دھوراجی کالونی کراچی)

ماہنامہ خواتین ایک بہترین اور بہت ہی فائدہ مند شمارہ ہے۔ اس میں خواتین کے لئے اصلاحی،معاشرتی،اخلاقی اور شرعی ہر اعتبار سے تربیت کے مدنی پھول موجود ہوتے ہیں جو آج کے دور میں خواتین کے لئے بہت ہی زیادہ ضروری ہیں۔

مشورہ:

اگر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی طرح ماہنامہ خواتین بھی کتابی صورت میں شائع ہو جائے تو ان شاء اللہ یہ بہت مفید رہے گا،کیونکہ خواتین کی ایک تعداد شدت سے اس بات کی منتظر ہے کہ یہ ماہنامے جلد از جلد کتابی شکل میں بھی چھپ کر دستیاب ہوں تاکہ  وہ بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

بنتِ محمد اکرم

(ایم اے اردوبے نظیر یونیورسٹی گلشنِ معمار کراچی)

میں چاہتی ہوں کہ ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن)کتابی شکل میں بھی دستیاب ہو۔ایک بار مدنی چینل پہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے فرمایا تھا کہ ماہنامہ خواتین کو کتابی شکل میں شائع کرنے کے لئے کام جاری ہے۔بس اسی دن سے مجھے ماہنامہ خواتین چھپنے کا انتظار ہے۔ماہنامہ خواتین میں اُمورِ خانہ داری سے متعلق بھی موضوعات ہونے چاہئیں۔جس طرح امیرِ اہلِ سنت  دامت برکاتہم العالیہ  اور دیگر مبلغین و مبلغات ماہنامہ فیضانِ مدینہ خریدنے اور پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہیں اگر اسی طرح ماہنامہ خواتین کے بارے میں بھی ترغیب دلائیں اور حوصلہ افزائی فرمائیں تو ان شاء اللہ مدینہ مدینہ ہو جائے گا۔

بنتِ رحمن

(جامعۃ المدینہ گرلز فیضِ مدینہ، نارتھ کراچی)

ماہنامہ خواتین بہت ہی خوبصورت شمارہ ہے جو خواتین کو بہترین زندگی گزارنے کے راہ نما اصول فراہم کرتا ہے،خاص کر اس میں موجود ازواجِ انبیا اور اخلاقیات تو بہت ہی بہترین سلسلے ہیں۔

مشورہ:

اس ویب سیریز کو کتابی شکل میں بھی ضرور چھپنا چاہئے تاکہ جو گھریلو خواتین موبائل استعمال نہیں کرتیں یا موبائل سے نہیں پڑھ سکتیں وہ بھی اس کو پڑھ کر علمِ دین سے بھرپور  فائدہ اٹھا سکیں۔جَزَاکَ اللہُ خیراً کثیراً

اس ماہنامے میں آپ کو کیا اچھا لگا! کیا مزید اچھا چاہتی ہیں!اپنے تاثرات(Feedback)، مشورے اور تجاویز اس ای میل ایڈریس mahnamahkhawateen@dawateislami.net پر یا وٹس ایپ نمبر03486422931پر تحریراً بھیج دیجئے۔


Share