فیضانِ صحابیات خانیوال
الحمدُ للہ پیارے مرشدی کی نگاہِ کرم سے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مرکز بنام فیضانِ صحابیات بالمقابل فیضانِ طیبہ مسجد گرین ٹاؤن خانیوال کا باقاعدہ افتتاح21 مارچ 0212 میں صوبہ پنجاب کے دعوتِ اسلامی کے صوبائی ذمہ دار کے مبارک ہاتھوں سے ہوا۔
آفسز کی تعداد:
فیضانِ صحابیات خانیوال میں 4 آفسز قائم ہیں:(1)شعبہ روحانی علاج(2)فنانس ڈیپارٹمنٹ(3)ڈونیشن بکس(4)ناظمہ آفس۔
فیضانِ صحابیات خانیوال میں ہونے والے دینی کام:
* الحمدُ للہ فیضانِ صحابیات خانیوال میں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
* روزانہ دوپہر 2 تا4 بجے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے(یہاں پر چھوٹی بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے)۔
* بروز اتوار صبح9:30 تا11:30بجے اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں شریک ہوکر اسلامی بہنیں فیضانِ علم سے فیض یاب ہوتی ہیں۔
* روزانہ دوپہر 2 تا 4 بجے مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ اسلامی بہنیں بڑی عمر کی خواتین کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت بھی کرتی ہیں۔
* اتوارصبح 10تا 12بجے روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے،جہاں دکھیاری اسلامی بہنوں کو روحانی علاج،کاٹ اور تعویذات و وظائف کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
Comments