کینسر

فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: ہر بیماری کی دوا ہے، جب دوا بیماری تک پہنچا دی جاتی ہے تو اللہ پاک کےحکم سے مریض اچّھا ہو جاتا ہے۔([1])حضرت سیِّدُنا علّامہ علی بن سلطان قاری رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں کہ جب اللہ کریم کسی بیمار کی شِفا نہیں چاہتا تو دوا اور مَرَض کے درمیان ایک فِرشتے کے ذَرِیْعے آڑ کردیتا ہے جس کی وجہ سے دوا مَرَض پر واقِع نہیں ہوتی، جب شِفا کا ارادہ ہوتا ہے تو وہ پردہ ہٹا دیا جاتا ہے جس سے دوا مرض پر واقِع ہوتی ہے اور شِفا ہو جاتی ہے۔([2]) معلوم ہوا کہ اللہ پاک چاہےگا تو ہی شفاملے گی۔ حدیثِ پاک سے اس قول کا بھی رد ہوگیا کہ کینسر یا فُلاں بیماری لَاعِلاج ہے۔ کینسر کیا ہے؟ کینسر کی کئی اقسام ہیں، بعض تو ایسی ہیں جن میں مبتلا ہونے والے ہزاروں افراد میں سے شایدچند ایک ہی صحت یاب ہوتے ہوں گے۔ کینسر کے اسباب کینسر ہو یا کوئی اور بیماری،اس میں مبتلا ہونے کی بڑی وجہ ہماری اپنی بے احتیاطی بھی ہوسکتی ہے۔ہمارے کھانے پینے میں ایسی چیزیں بھی شامل ہوتی ہیں جن سے ہم کئی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں، لیکن ہم مزے سے کھا پی رہے ہوتے ہیں، جب بیماری آجاتی ہے اور ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ فُلاں مُضِرِّ صحت(یعنی صحت کیلئے نقصان دہ)چیز کھانے کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہوئی ہے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ کھانے پینے میں احتیاط کریں۔ آئیے اب ایسی چند چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں کہ جن کے استعمال سے عموماً کینسر ہوجاتاہے: ٭شراب کی وجہ سے جگر، معدے اورآنت کا کینسر ہوسکتا ہے۔ ٭سگریٹ، تمباکو، خوشبودار میٹھی چھالیہ، الائچی کے خوشبو دار بیج، مین پوڑی، پان، گُٹکا،سِٹی اور چائے وغیرہ کا کثرت سے استعمال کرنے سے منہ،دانت اور گلے کا کینسر ہو سکتا ہے۔ ان کے علاوہ بھی ماہرین نے کئی ایسی چیزیں بیان کی ہیں جن کے استعمال سے کینسر ہوسکتا ہے (1)ایک تحقیق کے مطابِق ائیر فریشنر (Air Freshener) کے استِعمال سے جِلد کاکینسر ہوسکتا ہے (2)تَلی ہوئی(Fried) چیزیں کھانا بھی کینسر کا سبب بن سکتا ہے (3)یُورِک اَیسِڈ (uric acid) زِیادہ ہونے سے دیگر امراض کے ساتھ ساتھ جگر کا کینسر بھی ہوسکتا ہے([3]) (4)سکرین (سفید رنگ کا ایک مصنوعی سفوف جو چینی سے تقریباً 500 گنا میٹھا ہوتا ہے) والی غِذا استعمال کرنے سے مَثانے میں کینسر ہوسکتا ہے (5)کولڈڈرنکس کے زِیادہ استعمال سے 6قسم کے کینسر پیدا ہوتے ہیں جن میں پیٹ اور مثانے کے کینسر کی مقدار زیادہ ہے (6)سفید چینی کو ما ہرین کینسر کیلئے ایندھن قرار دیتے ہیں([4]) (7)کارپیٹ (Carpet) بھی پھیپھڑوں میں کینسر کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ اِس کی صحیح طرح صَفائی نہیں ہو پاتی،دُھول جمع ہونے سے جوجَراثیم پرورِش پاتے ہیں،وہ سانس کے ذَرِیعے پیٹ میں چلے جاتے ہیں (8)پردے کی جگہ پر کینسر ہونے کا ایک سبب ٹائلِٹ پیپر استِعمال کرنے اورپانی استِعمال نہ کرنے کوقراردیا گیا ہے([5]) (9)T.V کے ذَرِیعے فری ریڈیکلز جنم لیتے ہیں جو کینسر کاسبب بن سکتے ہیں([6]) (10)آم اور دیگر پھلوں کو پکانے کیلئے کاربائڈ (Carbide) نامی کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے،دیگر بیماریوں کے علاوہ اس سے کینسر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔([7]) کینسر سے حفاظت کیلئے 8 مفید چیزیں (1)پودینہ کینسر کو ختم کرتا ہے([8]) (2)طِبّی ماہِرین کے مطابق مچھلی کا باقاعدہ استعمال مثانے کے کینسر کو بڑھنے سے 50 فیصد تک روک سکتا ہے جس کے باعث اس مرض کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں بھی کمی واقِع ہوسکتی ہے([9]) (3)پابندی کے ساتھ غَرغرے کرنے والا گلے کے کینسر سے محفوظ رَہتا ہے([10]) (4)کڑوے بادام یا ایرانی بادام”کینسر“ کی روک تھام کی خصوصیت رکھتے ہیں([11]) (5)ہری(سبز)مِرچ کینسر سے نجات دینے میں مدد کرتی ہے (6)اِسٹابری (Strawberry) کینسر کوروکنے کی خصوصیت رکھتی ہے (7)گائے کا دودھ کینسر سے بچاتا ہے۔ کینسر کے 2 گھریلو علاج (1)پِسا ہوا کالا زِیرہ تین تین گرام دن میں تین مرتبہ پانی سے استعمال کیجئے (2)روزانہ چُٹکی بھر پسی ہوئی خالِص ہَلدی کھانے سے اِنْ شَآءَ اللہ کینسر نہیں ہوگا([12]) کینسر کے 3 روحانی علاج (1)اوّل آخر 11 بار دُرُودِ ابراہیمی اور درمیان میں سورۂ مریم پڑھ کر پانی پر دَم کیجئے، ضَرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہئے، مریض وُہی پانی سارا دن پئے،یہ عمل 40 دن تک بِلاناغہ کرتے رہئے، اِنْ شَآءَ اللہ  شِفا حاصل ہوگی۔ (دوسرا بھی پڑھ کر دم کر کے مریض کو پِلا سکتا ہے) (2)آیتِ مبارکہ: (اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ-وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠(۱۴))(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)([13])2022 بار (اوّل آخر 11بار دُرود شریف) پڑھ کر کینسر کے مریض پر دم کیجئے، پانی اور دوا پر دم کرکے بھی پلایئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت فائدہ ہو گا۔ (مدّت: تاحصولِ شفا) (3)7 دن تک روزانہ باوضو یَارَقِیْبُ 100 بار (اوّل آخر 11 بار دُرُود شریف) پڑھ کر کینسر کے مریض پر دم کیجئے، اگر زخم ہو تو اُس پر بھی دم کیجئے، اگر کینسر کا زخم جسم کے اندرونی حصّے یا پردے کی جگہ ہو تو زخم کی جگہ پر کپڑے کے اوپر دم کردیجئے۔ اگر جسم کے باہَر زخم ہے تو سرسوں کے تیل پر بھی دم کردیجئے اور وہ تیل مریض زخم پر لگاتا رہے، اِنْ شَآءَ اللہ زخم صحیح ہوجائے گا اور کینسر دور ہو گا۔([14])مدنی نسخہ جو شخص بیر کے دَرَخت کے 7 سبز پتّے لے کر انہیں کُوٹ لے،پھر انہیں پانی میں ملا کر آیۃُ الکرسی اور چار قُل(یعنی سورۃ الکافرون، سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق، سورۃ الناس) پڑھ کردم کرے، پھر اس پانی سے 3 گھونٹ پی کر بَقِیَّہ سے غسل کرے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ (کینسرکی) بیماری دُور ہوجائے گی۔([15])کینسر لاعلاج نہیں ڈاکٹروں سے علاج کروانے کے ساتھ ساتھ روحانی علاج بھی کرواتے رہنا چاہئے۔ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری شفا کس چیز میں ہے۔ جس طرح دوا سے شفا مل جاتی ہے اسی طرح روحانی علاج سے بھی شفا حاصل ہوجاتی ہے۔ امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمدالیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی کتاب ”نیکی کی دعوت“ میں ایک واقعہ تحریر فرمایا ہےجس کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ کینسر کے کسی مریض کو ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دے دیا۔بے چارے سخت اَذِیَّت میں تھے اور زندَگی سے مایوس تھے۔ ایسے میں کسی نے انہیں قراٰنِ کریم کی مختلف سورَتوں کی چند مُنتَخب آیات پڑھنے کیلئے دِیں اُنہوں نے خلوصِ دل سے ان کی روزانہ تلاوت شُروع کردی،اللہ  کریم کے فضل و کرم سے ان کی صحَّت بحال ہونے لگی اور چند برسوں تک روزانہ پڑھنے کی بَرَکت سے کینسر کی بیماری جاتی رہی اور وہ بالکل صحَّت مند ہوگئے۔وہ آیاتِ بیّنات یہ ہیں( وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ-)(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)([16]) (وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِﭪ(۸۰))(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) ([17])( وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠(۱۱۸))(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) ([18])(اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ)(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) ([19]) (قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَۙ(۶۹)(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) ([20]) (اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَۚۖ(۸۳))(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) ([21])( اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ(۱۰)) ([22])(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَۚۖ(۸۷) فَاسْتَجَبْنَا لَهٗۙ-وَ نَجَّیْنٰهُ مِنَ الْغَمِّؕ-وَ كَذٰلِكَ نُـْۨجِی الْمُؤْمِنِیْنَ(۸۸))(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) ([23])(اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ(۵۷))(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) ([24])(حَسْبُنَا  اللّٰهُ  وَ  نِعْمَ  الْوَكِیْلُ(۱۷۳))(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) ([25])([26])

اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہم سب کو کینسر کے مرض اوردِیگربیماریوں سے محفوظ رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسولِ پاک کی دُکھیاری امت پر عنایت کر مریضوں، غمزدوں، آفت نصیبوں پر کرم مولیٰ (وسائل بخشش،ص99)

مدنی التجا تمام علاج اپنے طبیب (Doctor) ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کیجئے۔اس مضمون کی طبّی تفتیش مجلس طبّی علاج (دعوتِ اسلامی) کے ڈاکٹر محمد کامران اسحاق عطّاری، ڈاکٹر سلمان عطّاری اور ایک ماہر حکیم جمیل احمد نظامی صاحب نے فرمائی ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…ماہنامہ فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی



[1] ۔۔۔ مسلم،ص933،حدیث:5741

[2] ۔۔۔ مرقاۃ،ج 8،ص289، تحت الحدیث: 4515

[3] ۔۔۔ فیضانِ سنت،ج 1،ص291، 626، 1208، 1277

[4] ۔۔۔ فرعون کا خواب، ص28، 33، 38

[5] ۔۔۔ اسلامی بہنوں کی نماز،ص102، 207

[6] ۔۔۔ T.Vکی تباہ کاریاں،ص32

[7] ۔۔۔ گرمی سے حفاظت کے مدنی پھول، ص14

[8] ۔۔۔ میتھی کے 50مدنی پھول، ص10

[9] ۔۔۔ مچھلی کےعجائبات، ص38

[10] ۔۔۔ نماز کے احکام، ص79

[11] ۔۔۔ بیٹا ہو تو ایسا؟، ص33

[12] ۔۔۔ گھریلوعلاج،ص62

[13] ۔۔۔ پ29، المُلک: 14

[14] ۔۔۔ بیمار عابد، ص40

[15] ۔۔۔ جامع معمر بن راشد مع مصنف عبد الرزاق،ج 10،ص77، رقم: 19933

[16] ۔۔۔ پ15،بنی اسرآءیل:82

[17] ۔۔۔ پ19،الشعراء :80

[18] ۔۔۔ پ18، المؤمنون: 118

[19] ۔۔۔ پ20، النمل:62

[20] ۔۔۔ پ17،الانبیاء:69

[21] ۔۔۔ پ17،الانبیاء: 83

[22] ۔۔۔ پ27، القمر:10

[23] ۔۔۔ پ17، الانبیاء : 88،87

[24] ۔۔۔ پ12، ھود: 57

[25] ۔۔۔ پ4،اٰل ِعمرٰن:173

[26] ۔۔۔ نیکی کی دعوت، ص425۔


Share

Articles

Comments


Security Code