گیارہویں شریف اور دعوتِ اسلامی

گیارہویں شریف اور دعوتِ اسلامی ٭ماہِ فاخر ربیعُ الآخر کی پہلی سے گیارہویں شب تک عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں روزانہ بعدنمازِ عشاء جلوسِ غوثیہ اور مَدَنی مذاکروں کا سلسلہ رہا،جن میں بابُ الاسلام سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ(KPK) اور بلوچستان کے مختلف اَضْلاع سے آئے ہوئے ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ملک و بیرونِ ملک کے دیگر عاشقانِ رسول نے اپنے شہروں،علاقوں میں بذریعہ انٹرنیٹ/ ٹیراڈیک/ اوبی وین (OB Van) ہونے والے ان مدنی مذاکروں میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ ٭عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی کے علاوہ دُنیابھر میں ربیعُ الآخر 1440ھ کی گیارہویں شب عظیمُ الشّان اجتماعِ غوثیہ مُنْعقد کئے گئے، عالَمی مَدَنی مرکز کے اجتماعِ غوثیہ کا آغاز امیرِ اہلِ سنّت کی ہمراہی میں نکالے گئے جلوسِ غوثیہ سے ہوا،بعدِ جلوس مَدَنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے جس کے بعد حضورِ اکرم نورِ مُجسّمصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے منسوب نعلِ پاک(یعنی مبارک چپل)، مُوئے مبارک، سُرخ دھاری دار چادرمبارک،حضور غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی داڑھی مبارک کے بال اور دیگر تبرکاتِ مُقدّسہ کی زیارت بھی کروائی گئی، بعدِ مدنی مذاکرہ عاشقانِ رسول نے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہمراہ سحری اور آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔نگرانِ پاک کابینہ کے مدنی کاموں کی جھلکیاں شعبہ جات کے مدنی مشورے: مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ سردارآباد(فیصل آباد)میں مجلس خصوصی اسلامی بھائی،مجلس دارالمدینہ،مجلس مالیات اورعالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مجلس اِجراءِ کُتُب و رسائل،مجلس ہفتہ وار اجتماع، مجلس جدول و جائزہ،مجلس مدرسۃُ المدینہ کے ذِمّہ داران کے مدنی مشورے فرمائے جن میں ان شعبہ جات کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور مدنی کاموں کو مزید منظّم و مضبوط کرنے کے لئے قیمتی مدنی پھول بھی عطا فرمائے۔ تنظیمی صوبوں کے مدنی مشورے شعبہ جات کے مدنی مشوروں کے ساتھ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان کے 6 تنظیمی صوبوں کے بھی مختلف مقامات پر مدنی مشورے فرمائے جن میں کثیرذِمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔ان مدنی مشوروں میں 12مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور نمایاں زون،کابینہ کا اعلان کیا گیا اورمدنی تحائف بھی دِیئے گئے،نیز ان مدنی مشوروں میں کثیر اسلامی بھائیوں نے ہر ماہ3دن کےمدنی قافلوں میں سفرکی نیّت بھی کی۔مدنی مذاکرہ دُہرائی اِجتماعات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد(فیصل آباد) میں مدنی مذاکرہ دُہرائی اجتماعات سلسلے ہوئے جن میں مرکزی جامعۃ المدینہ کے علاوہ دِیگرجامعاتُ المدینہ کے طلبۂ کرام اوراساتذۂ کرام نے شرکت فرمائی، سُوالات کے جوابات دینے والوں کے لئے مدنی تحائف کی بھی ترکیب ہوئی۔ 12مدنی کام کورس مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سردارآباد (فیصل آباد)میں مجلس جدول و جائزہ کے ذِمّہ داران کا 12مدنی کام کورس ہوا،نگرانِ پاک کابینہ نے دورانِ جدول مختلف اوقات میں اس شعبے کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور مدنی پھول عطا فرمائے، کورس کے اِختتام پر ٹیسٹ بھی ہوا جس میں نمایاں کارکردگی والوں کو مدنی تحائف (مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل)بھی دیئے گئے۔اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اسلامی بھائیوں کی بارگاہِ امیرِ اہلِ سنّت میں حاضری 27 دسمبر 2018ء بروز جمعرات ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کے بعد دعوتِ اسلامی کے عِلمی وتحقیقی شعبے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اسلامی بھائیوں کی بارگاہِ امیرِ اہلِ سنّت میں حاضری ہوئی،شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے اور اسلامی بھائیوں کی خواہش پر نبیِّ اکرم، نورِ مجسّم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نعلِ پاک کی زیارت بھی کروائی گئی، اسلامی بھائیوں نے اَشکبار آنکھوں سے نعلِ پاک کی زیارت کی، سر پر رکھا اور دعائیں کیں۔مجلسِ تاجران اور مجلسِ تاجران برائے گوشت کا سُنّتوں بھرا اجتماع ٭16،15،14 دسمبر 2018ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں مجلسِ تاجران اور مجلسِ تاجران برائے گوشت کاسُنّتوں بھرااجتماع ہوا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں(بالخصوص باب المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد، سردارآباد(فیصل آباد)، مرکزالاولیاء ( لاہور)، مدینۃ الاولیاء(ملتان)،گجرات،ضیاءکوٹ (سیالکوٹ)، نواب شاہ، سکھر، بہاولپور، گوجرانوالہ اور اسلام آباد)سے 900 سے زائد تاجران، گوشت کا کام کرنے والے اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری اور مُبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مدنی تربیت کے مدنی پھول ارشاد فرمائے جبکہ تاجر اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کیا۔جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کی مدنی خبریں تقسیم اسناد: 10 جنوری 2019ء بروز جمعرات مرکزی جامعۃ المدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء (لاہور) میں تخصّص فی الفقہ (مفتی کورس) کے سال ِ اوّل سے فارغُ التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں کے لئے تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔صاحبزادۂ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولاناابواُسید عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے فارغُ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان اسنادتقسیم کیں۔ اس موقع پر استاذُالفِقہ و الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سمیت اساتذۂ و طلبۂ کرام بھی موجود تھے۔ مزاراتِ اولیا پر حاضری:٭جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے 22 دسمبر 2018ء بابُ الاسلام سندھ کے شہر سیہون شریف میں مشہور بزرگ حضرت سخی لعل شہباز قلندر سیّدعثمان مَرْوَندی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے مُریدِ خاص مخدوم سکندر بودلہ بہار رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کی۔ علمائے کرام کی دعوت: ٭پچھلے دِنوں شام کے چند علمائے کرام (الشیخ خالداحمد الراعی،الشیخ محمد البادنجکی، الشیخ محمد القصیر اور الشیخ ایمن بکار حَفِظَہُمُ اللہ) دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی تشریف لائے جہاں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان سے ملاقات فرمائی اور جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے گھر پر ان علمائے کرام کی دعوت کی۔ تقریباتِ نکاح میں شرکت: صاحبزادۂ عطار مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دسمبر 2018ء میں محمد دانش عطاری مدنی (مدرّس جامعۃ المدینہ فیضانِ قطبِ مدینہ نیو کراچی، باب المدینہ کراچی) ٭محمد راشد عطاری مدنی (مدرّس جامعۃ المدینہ سمّہ سٹّہ بہاولپور) ٭حافظ محمد نعمان عطاری (کابینہ ذمّہ دار مجلسِ معاونت برائے اسلامی بہنیں باب المدینہ کراچی) ٭محمد شعیب عارف عطاری (حلقہ ذمّہ دار مدنی قافلہ باب المدینہ کراچی) ٭محمد احمد خالد عطاری (طالبِ علم جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی) ٭محمد آصف یونس عطاری (سوشل میڈیا ٹیکنیکل منیجر دعوتِ اسلامی باب المدینہ کراچی) اور ٭محمد قاسم عطاری (ڈویژن مدنی انعامات ذمّہ دار) کے نکاح پڑھائے جن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی عماد عطاری مدنی نے بھی شرکت فرمائی۔ دارُ المدینہ کی مدنی خبریں ٭مدنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں (بچّوں اوربچّیوں) کو بنیادی دِینی تعلیم کے ساتھ بہترین عصری تعلیم (دُنیاوی تعلیم)سے روشناس کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے دارُ المدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تادمِ تحریر دارُالمدینہ کے بابُ المدینہ (کراچی) میں 16، زم زم نگر (حیدر آباد باب الاسلام سندھ) میں 16، مرکزالاولیاء (لاہور) میں 6، راولپنڈی میں 5، سردارآباد( فیصل آباد) میں 3، مدینۃ الاولیاء(ملتان) میں 2،فاروق نگر(لاڑکانہ)، گلزارِ طیبہ (سرگودھا)، واہ کینٹ، ضیاء کوٹ (سیالکوٹ) اور گجرات میں ایک ایک کیمپس یعنی پاکستان میں کُل 43 کیمپس قائم ہیں جبکہ اس سال 2019ء میں 22 کیمپس مزید کھولے جارہے ہیں۔٭گزشتہ ماہ دارُالمدینہ کے ٹیچرز،ناظمین و مجلس کے ذِمّہ داران میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ لِنک (Link)سُنّتوں بھرابیان فرمایا جس میں دارالمدینہ سردارآباد (فیصل آباد) کے ٹیچرزوغیرہ نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سردارآباد (فیصل آباد)میں جبکہ بقیہ نے اپنے شہروں میں شرکت کی۔اس بیان میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری نے گفتگو کرنے کے متعلق مدنی تربیت فرماتے ہوئے اپنے بیان میں ارشاد فرمایا: نگران اور ماتحت کو چاہئے کہ ایک دوسرے کی عزّتِ نفس کا ہمیشہ خیال رکھیں اورمل جل کر کام کریں تاکہ ادارہ مضبوط و مستحکم ہوسکے۔ ٭رُکنِ شورٰی محمد اطہر عطاری کی دارُالمدینہ صوبہ مکّی کے نگران اور ایجوکیشن مینجمنٹ کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ باب المدینہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم دارُالمدینہ کیمپس میں تشریف آوری ہوئی جہاں آپ نے دارُالمدینہ کے تعلیمی و انتظامی اُمور کا جائزہ لیا اور ذمّہ داران کو مدنی پھولوں سےنوازا۔ مجلس خدّام المساجد کے مدنی کام دعوتِ اسلامی کی مجلس خدّام المساجد کے تحت باغِ عطار منڈی وار برٹن (ضلع ننکانہ،پنجاب) میں جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمداظہر عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔٭قاسم آباد زم زم نگر ( حیدرآباد) میں جامع مسجد ابو بکر،جامع مسجد اقصیٰ اور ایک جائے نماز کا افتتاح ہوا۔ ٭خان پور(ضلع رحیم یارخان) میں جامع مسجد مسعود خان کا افتتاح ہوا۔ ٭پاک امینی کابینہ سردارآباد (فیصل آباد) میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے 75 مرلے پر مشتمل ایک مسجد(فیضانِ مکہ مدینہ) کا سنگِ بنیاد رکھا۔ ٭گھوٹکی (باب الاسلام سندھ) میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے سنگِ بنیاد رکھا اور سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں MPA سردار علی نواز خان مہر (عرف راجہ خان) سمیت تاجران، بیورو کریٹس، سیاسی و مذہبی شخصیات اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔٭تاندلیانوالہ (ضلع سردارآباد،فیصل آباد) پنجاب میں بننے والی نئی سوسائٹی (سَن سوسائٹی) میں ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے ایک پلاٹ ٭چائنا ٹاؤن سوسائٹی خانیوال روڈ ملتان میں دوکنال ٭اوکاڑہ میں 6 مرلے ٭بہاولپور میں 4 مرلے ٭چک نمبر85 فیروزہ میں 10 مرلے ٭میانوالی میں 21 مرلے٭پاک کاظمی کابینہ(مدینۃ الاولیاء ملتان) میں 1 کنال ٭رحمٰن ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور میں 10مرلے ٭علی ٹاؤن پاک وارثی کابینہ (مرکزالاولیاء لاہور)میں 10 مرلے ٭رانا ٹاؤن گلشنِ سعیدسوسائٹی میں 10مرلے ٭کوٹ عبدالمالک کے مین شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر 1کنال اور ٭سیہون شریف کی پاک مَرْوَندی کابینہ میں 1860 اسکوائر فِٹ مسجد و مدرسۃ المدینہ کے لئے دعوتِ اسلامی پر وقف کئے گئے جہاں دعوتِ اسلامی کی”مجلس خُدّامُ المساجد“ کے تحت تعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے۔ مدرسۃ المدینہ کا افتتاح مرکزالاولیاء لاہور کے علاقہ بابا ظہور علی شاہ کی جامع مسجد سے متّصل مدرسۃ المدینہ کی ایک نئی شاخ کا افتتاح کیا گیا جس میں مدنی منّے حِفْظ و ناظرہ کی سعادتِ عظمیٰ حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے بیان فرمایا۔٭مجلس مدنی انعامات کے تحت گزشتہ ماہ پاکستان بھر میں کم وبیش 2335 مقامات پر یومِ قفلِ مدینہ اجتماعات منعقد کئے گئے،جن میں کم وبیش 41085 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مجلس مزاراتِ اولیا کے مدنی کام مجلس مزراتِ اولیا کے ذِمّہ داران نے ربیع الثانی 1440ھ میں 18 بزرگانِ دین کے سالانہ اَعْراس میں شرکت کی اور اس شعبے کے مختلف مدنی کاموں کا جدول رہا، چند نام یہ ہیں: ٭حضرت سیّدنا دولہا شاہ سبزواری بخاری (کھارادر باب المدینہ کراچی) ٭حضرت سیّدنا قطب عالَم شاہ بخاری (جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ باب المدینہ کراچی) ٭حضرت سیّدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی(زم زم نگرحیدرآباد) ٭ دوکانی بابا سرکار حضرت عبدالقدوس چشتی (کوئٹہ بلوچستان) ٭حضرت باباحاجی حمبل (سبّی بلوچستان) ٭ سخی جام داتار (نواب شاہ بابُ الاسلام سندھ) ٭حضرت محکم الدین سیرانی (بہاولپور) ٭حضرت خواجہ غلام فرید (ضلع راجن پور) ٭الحاج پیر عبدالخالق حسین شاہ گیلانی قادری (جڑانوالہ پنجاب) ٭حضرت سیّدنا شاہ رکنِ عالَم (مزنگ مرکزالاولیاء لاہور) ٭حضرت باباموج دریا (مزنگ مرکزالاولیاء لاہور) اعراس کے موقع پر مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت مزارات پر قراٰن خوانی ہوئی جن میں سینکڑوں عاشقانِ رسول اور مدارس المدینہ کے مدنی منّے شریک ہوئے، متعدد مدنی قافلوں میں عاشقانِ اولیا کی آمد کا سلسلہ رہا جبکہ اجتماعاتِ ذکرونعت بھی ہوئے جن میں ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریباً85مدنی حلقے، 45مدنی دورے اور 105چوک درس ہوئے نیز زائرین پر انفرادی کوشش کے لئے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رہا۔ ایصالِ ثواب اجتماع رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کی والدہ کی برسی کے سلسلے میں جامع مسجد فیضانِ جیلان کلفٹن بابُ المدینہ کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں قراٰن خوانی ہوئی اور رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ کُتُب میلے میں مکتبۃ المدینہ کا بستہ 21 تا 25 دسمبر 2018ء باب المدینہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں چودھویں (th14) عالَمی کُتُب میلے (International Book Fair) کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارےمکتبۃ المدینہ اور دارُالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی جانب سے بستے (Stalls) لگائے گئے۔ کُتُب میلے میں آنے والے اساتذہ و طلبہ کی بڑی تعداد نے مکتبۃ المدینہ کے اسٹالز کا وزٹ کیا اور مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پر ذِمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں ٭مجلسِ وُکَلا کے تحت جعفرآباد بلوچستان کے ڈسٹرکٹ وُکلا بار میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور وُکَلا کو دعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔ ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکزالاولیاء لاہور میں واقع انسٹیٹیوٹ آف ہیماٹولوجی اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن(Institute Of Hematology and Blood Transfusion ) پنجاب کے ڈیپارٹمنٹ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ٭مجلس اِصلاح برائے فنکارکے تحت مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں شوبز سے وابستہ افراد کے درمیان مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ مجلس پاکستان نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ ٭مجلس مدنی قافلہ کے تحت پاک شبّیری کابینہ کورنگی باب المدینہ کراچی میں مدنی قافلہ اجتماع منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجدمحمد شاہد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیّتوں کا اظہار کیا۔٭مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت یکم جنوری 2019ء قریشی محلہ مرکز الاولیاء لاہور میں گوشت کا کام کرنے والے ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر پر اجتماعِ غوثیہ ہوا ،جس میں نگرانِ پاک سخاوی کابینہ سمیت گوشت کا کام کرنے والے سینکڑوں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔٭25،24،23 دسمبر 2018ء مصطفٰے آباد (رائیونڈ) مرکزالاولیاءلاہورکے اطراف جیا بگاگاؤں کی جامع مسجد شیر ربّانی میں ایک مدنی قافلے نے سفر کیا جس میں مجلس تاجران برائے گوشت کے ذِمّہ داران سمیت گوشت کا کام کرنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ ٭9جنوری 2019ء بروز بدھ رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شاہ پور مرکزالاولیاء لاہور میں واقع پاکستان کے ایک بڑے سلاٹر ہاؤس(ذبح خانے)اورمویشی منڈی کا دورہ فرمایا جہاں ڈاکٹرز، عملہ اور گوشت فروش اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت دی۔


Share

گیارہویں شریف اور دعوتِ اسلامی

اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

مدنی کورسز ٭پاکستان کے مختلف شہروں بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد (بابُ الاسلام سندھ)، مدینۃُ الاولیاء ملتان، سردار آباد (فیصل آباد)، راولپنڈی اور گجرات میں قائم دارُالسُّنّہ للبنات میں دسمبر 2018ء میں 12 دن کے ”فیضانِ قراٰن کورس“ اور ”مدنی کام کورس“ منعقد ہوئے ٭مجلس جامعۃُ المدینہ للبنات کے تحت 14 ربیعُ الاوّل 1440ھ کو ملک و بیرونِ ملک ”فیضانِ شریعت کورس (دورانیہ:25ماہ)“ کے نئے سیشن کا آغاز ہوا، جس میں تقریباً 5973 طالبات نے داخلہ لیا، جبکہ جنوری 2019ء کو ”فیضانِ تجوید و نماز کورس“ اور 12 ماہ پر مشتمل ”فیضانِ قراٰن و سنّت کورس“ بھی شروع ہوئے۔ ٭مجلس مختصر مدنی کورسز کےتحت پاکستان میں 296 مقامات پر 19 دن کے ”فیضانِ سُوْرةُالْبَقَرَہ کورس“ منعقد ہوئے، جن میں کم و بیش 4013 (چار ہزار تیرہ) اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ان مدنی کورسز کی برکت سے کثیر اسلامی بہنوں نے روزانہ کم از کم 3 آیات کی تلاوت مع ترجمہ و تفسیر اور مدرسۃُالمدینہ للبنات میں پڑھنے، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیّت کی۔ تجہیز و تکفین اجتماعات مجلسِ تجہیز وتکفین کے تحت پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر تجہیز و تکفین اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 4139 (چار ہزار ایک سو اُنتالیس) اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔نیز مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے پاکستان بھر میں 437 مقامات پر اجتماعاتِ ذکر و نعت منعقد ہوئے۔ پاکستان مجلسِ مشاورت کامدنی مشورہ 27 اور 28 دسمبر 2018ء کو مدینۃُ الاولیاء ملتان میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے زون ذِمّہ داران، پاکستان سطح کی شعبہ ذِمّہ داران اور کارکردگی ذمّہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا۔ دسمبر 2018ء کو بابُ المدینہ کراچی کے ایک نِجی اسکول میں مد نی حلقہ لگایا گیا، جس میں ٹیچرز، طالبات اور اسکول اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ٭اسلامی بہنوں کی مجلسِ رابطہ کے تحت 30 دسمبر 2018ء کو بابُ المدینہ کراچی میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجتما عِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔ ٭6 دسمبر 2018ء کو عطّار آباد (جیکب آباد بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسکول میں ٹیلی تھون اجتماع مُنعقد ہوا، جس میں ٹیچرز اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ مدنی عطیات جمع کروائے۔ قلیل مدّت میں ختم ِقراٰن زم زم نگر حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے مدارسُ المدینہ للبنات کی چند مدنی منّیوں نے محض 5،6 اور 7 ماہ کی قلیل مدّت میں ناظرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرلیا۔ ٭سال 2018ء میں سردارآباد (فیصل آباد) کے مدرسۃُ المدینہ للبنات (یوسف آباد،مانانوالہ ، ضلع شیخوپورہ) سے 26 مدنی منّیوں نے 12 ماہ میں ناظرہ قراٰنِ کریم مکمل کیا۔ دارُالمدینہ میں ایکٹویٹی ڈے (Activity Day) طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما (Mental and Physical Growth) کے لئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں بھی بہت اَہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ اِسی کے پیشِ نظر پچھلے دنوں پاکستان بھر میں دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم میں ایکٹیویٹی ڈے منایا گیا جس میں مدنی منّوں اور مدنی منّیوں نے بڑھ چڑھ کر مختلف ایکٹوٹیز میں حصہ لیا۔

اسلامی بہنوں کی بیرون ِملک کی مدنی خبریں

بیرون ِملک سفر خدمت ِ دین اور مدنی کاموں کی ترویج و اشاعت کے لئے عالَمی مجلسِ مشاورت کی ذِمّہ دار اسلامی بہن نے اپنے محرم کے ساتھ دسمبر 2018ء میں دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، راس الخیمہ اور عُمّان کے شہر مَسقط اور صلالہ شریف کا سفر کیا۔ دورانِ سفر مختلف مقامات پر مدنی مشوروں اور اسلامی بہنوں کے اجتماعات میں سنّتوں بھرے بیانات کا سلسلہ رہا۔ مختلف مدنی کورسز ٭دسمبر 2018ء کو ہند کے شہروں آکولہ، شام گڑھ (Shamgarh) اور بیور (Bewar) میں تین دن کے ”مدنی کام کورس“ ہوئے۔ ٭اسلامی بہنوں کی مجلسِ مختصر مدنی کورسز کے تحت 23 دسمبر 2018ء کو عُمّان، امریکہ، یوکے، اسپین، فرانس، بیلجیم، جرمنی اور ہند کے مختلف شہروں ممبئی (Mumbai)، پونا (Pune)، بالاگھٹ (Balaghat)، ناسک (Nashik)، باندرہ (Bandra)، کانپور (Kanpur) وغیرہ میں 29 مقامات پر 7 دن کے ”فیضان ِ غوثِ اعظم کورس“ ہوئے۔ ٭دسمبر 2018ء کو عرب شریف کے شہر جدہ، دمام، امریکہ، یوکے، اسپین، فرانس اور آسٹریا سمیت ہند کے مختلف شہروں میں 107 مقامات پر 12دن کے ”فیضانِ عشرۂ مبشرہ کورس“ منعقد ہوئے۔٭21 دسمبر 2018ء سے ہند کے مختلف شہروں گجرات، موڈاسہ، کلکتہ اور تاج پور میں اسلامی بہنوں کے لئے ”ناظرہ کورس“ منعقد ہوئے۔ ان تمام مدنی کورسز میں 450 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلسِ تجہیز و تکفین اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت دسمبر 2018ء میں نیوزی لینڈ کےشہر آکلینڈ، یوکے اور یورپ سمیت ہند کے شہروں کانپور، الٰہ آباد (Allahabad)، شیوپور (Shivpur)، بھدوہی (Bhadohi)، پرتاب گڑھ (Pratapgarh)، بھیلواڑا (Bhilwara) اور ہاوڑہ (Howrah) وغیرہ میں تجہیز و تکفین اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں کم و بیش 1157 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ متفرّق اجتماعات نومبر، دسمبر 2018ء میں ہند کے مختلف شہروں ممبئی، دہلی، آکولہ، کوٹہ، تاجپور (ناگ پور) اور اودے پور سمیت دیگر مقامات پر 3 گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات منعقد ہوئے۔ ٭آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ، ماریشس اور موزمبیق میں حضور غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر اجتماعاتِ غوثیہ ہوئے، جن میں کم و بیش 8400 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نئے سنّتوں بھرے اجتماعات کا آغاز دسمبر 2018ء میں ہند کے شہر گوریگاؤں (Goregaon)، جاپان کے شہر ایساساکی (Isesaki)، سری لنکا کے شہر ویلمپٹیا (Wellampitiya) اور انگلینڈ کے شہر ڈربی (Derby) میں اسلامی بہنوں کے نئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کا آغاز ہوا۔ مدنی حلقے 2 ربیعُ الآخر 1440ھ کو انگلینڈ کے شہر پیٹر بورومیں اور 7 ربیعُ الآخر 1440ھ کو نیوکاسل (Newcastle) میں مدنی حلقے لگائے گئے، جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔


Share

گیارہویں شریف اور دعوتِ اسلامی

علمائے کِرام سے ملاقاتیں اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ گُزَشتَہ ماہ مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نےکم و بیش 1680 سے زائدعلما و مشائخ اور ائمّہ و خطبا سے ملاقات کی سعادت حاصل کی جن میں سے چند کے نام یہ ہیں:پاکستان: ٭شیخُ الحدیث استاذُ العلماء حافظ نذیر احمد جلالی (مہتمم الجامعۃ الاسلامیہ للبنات منڈی بہاؤالدین) ٭مولانامحمد یونس قادری (مہتمم جامعہ الزھراء داؤدخیل ضلع میانوالی) ٭استاذُ العلماء مولانا غلام رسول قاسمی ( شیخُ الحدیث جامعہ معظمیہ معظم آباد شریف گلزارِطیبہ سرگودھا) ٭مولانا محمد داؤد رضَوی (مہتمم جامعہ محمدیہ ضیاءُالقرآن فتح جنگ) ٭مفتی مختار احمد درانی سعیدی (مہتمم و مدرّس جامعہ سراجُ العلوم خانپور) ٭مفتی احمد سعیدی (مہتمم جامعہ سیرانیہ کاظمیہ خانقاہ شریف بہاولپور) ٭مولانا محمد علیم نقشبندی (مدرّس جامعہ عمر چارسدہ K.P.K) ٭قاری شفیقُ الرحمٰن فریدی ( ناظمِ جامعہ نظامیہ فریدیہ گگو منڈی ضلع وہاڑی) ٭مولانا سردار احمد باروی (مہتمم جامعہ بارویہ شمسُ المدارس ڈیرہ غازی خان) ٭مولانا ریاض احمد نقشبندی (مہتمم دارُالعلوم قادریہ رضویہ کشمیر) ٭مولانا حبیب احمد نظری(مہتمم جامعہ اسلامیہ نظیریہ اسلام آباد) ٭مولانا محمد عمران اشرفی ( نائب مہتمم جامعہ رضائے مصطفٰے بہاولنگر) ٭ پیرزادہ مولاناجنید قادری (خطیب جامع مسجد مانکی نوشہرہ)۔ ہند:٭حضرت علّامہ الحاج سیّد شاہ محمود اشرف اشرفی جیلانی (سجادہ نشین خانقاہ کچھوچھہ شریف) ٭مفتی سیّد محمد کفیل احمد ہاشمی (مفتی دارُ الافتاء منظرالاسلام بریلی شریف) ٭مولانا محمد عارف جمالی (خطیب و امام درگاہ حافظ شاہ جمالُ اللہ نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ رام پور اترپردیش) ٭مولانا عبدُالہادی حبیبی ( استاذ جامعہ فاروقیہ بنارس) ٭مفتی شیر محمد برکاتی (مدرّس و مفتی دارُالافتاء دارُ العلوم وارثیہ لکھنؤ) ٭مولانا محمدشاہد رضَوی (استاذ جامعہ تحسینیہ بریلی شریف) ٭مولانا عبدُالمصطفیٰ کریمی (قاضی چتوڑ گڑھ) دیگر مُمالک:٭حضرت مولانا گل احمد قادری (امام و خطیب جامع مسجد رحمانیہ برمِنگھم U.K) ٭مولانا شاہد تمیز (خطیب جامع مسجد ضیاءُ الامہ برمنگھم) ٭مولانا پیر طیّب الرحمٰن قادری (چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برمنگھم) ٭مولانا محمد اشرف قادری (امام و خطیب جامع مسجد صوفیا میونخ جرمنی) ٭مولانا سیّد ارشاد احمد بخاری (بنگلہ دیش) علما و شخصیات کی مَدَنی مراکز آمد ٭پیر محمد ضیاء اللہقادری رضوی (چیئرمین انجمن اساتذہ پاکستان، گوجرانوالہ) ٭مفتی محمد ذکاء اللہ رضوی صاحب ( گوجرانوالہ) ٭مولانا سیّد اکرم علی شاہ ( انجمن اساتذہ پاکستان زَم زَم نگر حیدرآباد) ٭مولانا عبدُالغفار شاہ حسینی (جامعہ حسینیہ رضویہ ضلع گوجرانوالہ) ٭پیر غلام مصطفٰی نوشاہی (شاہ پور شریف گوجرانوالہ) ٭مولانا محمد حنیف طاہر (پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین) ٭مولانا عطاءُ اللہ رضوی (گوجرانوالہ) ٭مولانا سیّد حسن شاہ صاحب (ساکنِ مدینۂ منورہ) ٭مولانا عبدُالرحمٰن سعیدی (خطیب جامع مسجد کرم الہٰی گلشنِ اقبال بابُ المدینہ کراچی) ٭مولانا محمد خالد اقبال خان اظہری (مدینۃُ الاولیاء ملتان) ٭محمد قاسم جلالی (بابُ المدینہ کراچی) ٭محمد علی میاں (سابق مُشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب) ٭سلمان اقبال (C.E.O،A.R.Y چینلز)نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی ٭مولانا عبدُالحمید رضوی جگنہ شریف نے فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ ٭مفتی محمداکمل قادری (مفتیِ دارُالافتاء جامعہ نظامیہ) نے دارُلاافتاء اہلِ سّنت مرکزُالاولیاء لاہور ٭مفتی محمد عظیمُ الدین صاحب (صدر مفتی جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن ہند) نے حیدرآباد دکن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ٭مفتی عبدُالغفور صاحب(ڈیرہ اللہ یاربلوچستان)نے جامعۃُ المدینہ ڈیرہ اللہ یار ٭مولانا عبدُالرزاق صاحب (جامعہ اسلامیہ نوریہ کوئٹہ) نے جامعۃُ المدینہ کوئٹہ ٭حافظ محمد نذر صاحب (سبی،بلوچستان) نے فیضانِ مدینہ سبی اور ٭مولانا محمد صدیق رضوی صاحب (خطیب مسجد سعیدحسینی روڈ گوجرانوالہ) نے فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ کا دورہ کیا جبکہ پاکستان بھر میں سُنّی جامعات و مدارس سے تقریباً 2100 سے زائد طلبائے کِرام نے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات اور مَدَنی مذاکروں میں شرکت کی۔ شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے گزشتہ ماہ کم و بیش 1220 سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔چند کے نام یہ ہیں: قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر عامر محمود کیانی ٭وفاقی وزیر علی محمد خان ٭ڈاکٹر مختار برتھ(M.N.A) ٭علی نواز اعوان (M.N.A) ٭محمد صبغتُ اللہ (M.N.A) ٭چوہدری محمد اقبال (M.N.A) ٭امجد خان نیازی (M.N.A) ٭کمشنر کراچی افتخار شلوانی ٭ڈاکٹر فاروق ستار ( بابُ المدینہ کراچی) ٭مصطفٰی کمال ( بابُ المدینہ کراچی) ٭عبدُالکبیر قاضی(ہوم سیکرٹری سندھ)٭گھنور علی لغاری (ایڈیشنل سیکرٹری ہوم پریزنرز) ٭ڈاکٹر صغیر احمد ( بابُ المدینہ کراچی) ٭وسیم آفتاب (سابق M.P.A) ٭سمیع صدیقی (سابقM.N.A ) ٭ملک پرویز (M.N.A مرکزُ الاولیا لاہور) ٭سیّد جاوید حسنین شاہ (M.N.A گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭کیپٹن ارشد منظور بزدار(ڈپٹی کمشنر خوشاب) ٭محمد عبادت نثار (D.P.O خوشاب) ٭میاں محمد نواز مہر (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب) ٭شوزب سعید(ڈپٹی کمشنر بہاولپور) ٭احسان جمالی (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر بہاولپور) ٭محمد انور کیتھران (D.P.O چنیوٹ) ٭میثم عباس (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چنیوٹ) ٭چوہدری مظہر احمد گوندل (D.S.P چناب نگر چنیوٹ) ٭بریگیڈیئر ذوالفقارباجوہ (سیکٹر کمانڈر F.C فورس،سُوئی) ٭میر ممتاز مری (قبائلی شخصیت و اسسٹنٹ کمشنر سبی) ٭رسالدار میر عارف مری (انچارج لیویز فورس لائن سبی) ٭رحمتُ اللہ سومرو (اسسٹنٹ کمشنر گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭حافظ شبیر (پرائیویٹ سیکرٹری صوبائی وزیر صنعت و تجارت) ٭طلحہ سعید (اسسٹنٹ کمشنر بھکر) ٭کرنل وقار چوہدری (کمانڈنٹ ایف سی بلوچستان) ٭خالدعمر قریشی (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لودھراں) ٭شیخ طاہر الدین (جنرل سیکرٹری پریس کلب لودھراں) ٭عنصر مجید خان نیازی (صوبائی وزیر ہیومن ریسورس) ٭چوہدری محمد اشفاق ( سابق M.N.A) تعزیت و فاتحہ خوانی ٭رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے ڈیرہ اللہ یار میں قبائلی شخصیت عبدُالغفار کھوسہ کے انتقال پر ان کے ورثا سے تعزیت و ملاقات کی ٭M.P.A ڈاکٹر افضل کی والدہ (ہیڈ راجکاں ضلع بہاولپور)اور سیاسی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر مہر منصور حیات لک کے چچا جان (سرگودھا) کے انتقال پر دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے ان سے تعزیت وملاقات کی۔ سنّتوں بھرے اجتماعات ٭کوآرڈینیٹر ٹووزیراعظم احمد خان کے والد ڈاکٹر محمد اسلم خان کے چہلم پر دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ ذکر ونعت برائے اِیصالِ ثواب ہوا جس میں نگرانِ مجلسِ رابطہ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور اجتماع میں شریک مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی ٭ڈسٹرکٹ کونسل ہال جعفر آباد ڈیرہ اللہ یار میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ٭میونسپل کمیٹی بھیرہ شریف میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد سلیم، ممبران میونسپل کمیٹی، سیاسی و سماجی شخصیات اوردیگر عملے نے شرکت کی۔ ٭مجلسِ رابطہ کے تحت میر ممتاز مری(اسسٹنٹ کمشنر سبی)، رانا منور غوث خان (M.P.A گلزارِ طیبہ سرگودھا) اور سابقہ صوبائی وزیر میاں مناظر علی رانجھا کے گھر پر اور مہر غلام محمد لالی (سابق M.P.A) کے ڈیرے پر سنّتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے۔


Share

گیارہویں شریف اور دعوتِ اسلامی

نگرانِ شوریٰ کا یوکے(Uk) کا مدنی سفر:مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 27دسمبر 2018ء تا 16جنوری 2019ء یو کے(UK) کا مدنی سفر کیا،جہاں برمنگھم (Birmingham)، ڈربی (Derby)، لیسٹر (Leicester)،لندن (London)، آکسفورڈ (Oxford)، مانچسٹر(Manchester)، راچڈیل (Rochdale)، بلیک برن (Blackburn)، بریڈفورڈ (Bradford)، گلاسگو (Glasgow)، اور ڈنڈی (Dundee)میں ذمّہ داران کے مدنی مشورے فرمائے، مختلف علما و مشائخ اورشخصیات سے ملاقاتیں کیں، جامعاتُ المدینہ ومدارسُ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام، یوکے کے ذمّہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کو مختلف اجتماعات و مدنی حلقوں میں مدنی پھول عطا فرمائے اور ڈیڈلی برمنگھم میں مسجد کے لئے خریدی گئی جگہ (جو پہلےغیرمسلموں کی عبادت گاہ تھی اس) کاافتتاح فرمایا، جس کا نام امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فیضانِ فاروق رکھا ہے،یہاں پرنمازیں باجماعت ادا کرنے کے ساتھ دیگر مدنی کاموں کاسلسلہ بھی ہوگا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرانس میں مدنی مرکز کا افتتاح نومبر2018ء میں فرانس کے شہر پیرس میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا افتتاح ہوا جہاں پنج وقتہ نماز باجماعت ادا کرنے کےساتھ ساتھ مدنی منّوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔دار المدینہ اجتماع مجلس دارُالمدینہ ہند کے تحت حاجی علی نگرممبئی ہند میں 12 اور 13 جنوری 2019ء کو ویژن (Vision ) 2025ءکے نام سے 2 دن کا سُنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا،جس میں ہند کے 49 شہروں سےکثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،اس اجتماع میں رکنِ شوریٰ محمد اطہرعطاری نے مدنی پھول عطا فرمائے۔ یادرہے!تادمِ تحریر ہند میں ممبئی،تاج پور، آکولہ، رحمت نگر، ہمت نگر، تاجپور(ناگ پور) اورمدینۃُ الاولیاء احمدآباد میں دارُالمدینہ کے 8 کیمپس قائم ہیں جبکہ اس سال دہلی، آگرہ، پُونا، راجوری، گجرات اور جمّوں کشمیر میں مزید 6 کیمپس عنقریب کھولے جائیں گے۔فیضانِ نماز کورس 28دسمبر 2018ء کو موزمبیق کے شہر ماپوتوکے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12دن کا فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں کم وبیش 25مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔یومِ قفلِ مدینہ اجتماعات مجلس مدنی انعامات کے تحت ربیع الآخر 1440ھ میں ہند، بنگلہ دیش، یونان، کویت، اٹلی، بحرین، عُمّان اور یوگنڈا کے مختلف شہروں میں تقریباً685 مقامات پر یومِ قفلِ مدینہ اجتماعات کا سلسلہ ہواجن میں تقریباً 15983 عاشقانِ رسول شریک ہوئے ۔


Share

Articles

Comments


Security Code