علمائےکرام
اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مولانا
محمد ادریس قادری (سابقہ
خطیب ایف سی جامع مسجد، اوگی، مدنی صحرا مانسہرہ KPK)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ صرف دعوتِ اسلامی کا ترجمان نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کا
ترجمان ہے۔ ہمارے ملک میں بہت سے ماہنامے شائع ہوتے ہیں لیکن ہر ایک کسی خاص پہلو پر ہوتا ہے جبکہ ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ بہت سے پہلوؤں پر راہنمائی کرتا ہے۔دُعا ہے اللہ پاک دعوتِ
اسلامی کو مزید
ترقیاں عطا فرمائے۔اٰمین
(2)مولانا محمد خالد رضوی برکاتی (خطیب جامع مسجد عبداللہ گوجرہ، پاکستان) ہماری خوش نصیبی کہ ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کو ملا، ایسا خوبصورت لب و لہجہ کہ قاری شروع کرے تو یقیناً مکمل کرکے ہی چھوڑے گا۔ اس
ماہنامے کو حق و صداقت کا ترجمان،
عقائد و نظریات کا پاسبان، اہلِ سنّت کی حقّانیت کا مِصداق، شریعت و طریقت
کا جامع، کتاب و سنّت سے منوّر، تحقیق و تخریج
کا منبع، فضائل و مسائل کا روشن مینار اور علم و ادب کا خزانہ پایا۔ اللہربُّ العزّت مزید فیوض وبركات
عطا فرمائے۔اٰمین
اسلامی
بھائیوں کے تأثرات
(3)”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“دیکھ کر ہمیں خوشی ہوتی ہے۔ سلسلہ مدنی پھولوں کا گلدستہ کے
پیارے پیارے اِرشادات مختلف اوقات میں دوست و
احباب کو شیئر بھی کرتا ہوں۔(ہاشم رضا، عمرکوٹ، بابُ الاسلام سندھ)
(4)میری خواہش تھی کہ ایک جگہ متفرق
اسلامی مضامین مل جائیں، اَلْحَمْدُ
لِلّٰہ یہ آرزو ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“نے
پوری کردی ہے اور وہ بھی اتنی آسانی سے کہ ہر مہینے گھر پہنچا دیا جاتاہے۔ اللہ پاک اسے سدا بہار رکھے۔اٰمین(منیر قادری،مدینۃ الاولیاء ملتان)
مَدَنی مُنّو ں اور
مَدَنی مُنّیوں کے تأثرات
(5)ربیعُ
الآخِر1440ھ کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“پڑھا۔ جمعہ کے دن کی نیکیاں مضمون پڑھ کر اہتمام کے ساتھ جمعہ کے دن دُرود پڑھنا شروع کر دیا ہے۔(عرفان
نذیر، باب المدینہ کراچی)
(6)میرے بھائی نے بچّوں کو سڑک کیسے پار کروائیں والے مضمون میں جو احتیاطیں بتائی گئیں ہیں مجھے بتائیں میں نے ان پر عمل کرنا شروع
کر دیا ہے۔(اشعر
انور،صدر،باب المدینہ کراچی)
اسلامی
بہنوں کے تأثرات
(7)ربیعُ الآخِر1440ھ
کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کی توفیق ملی، تمام ہی مضامین عمدہ و لائقِ تحسین۔ پرہیز علاج سے بہتر ہے والے مضمون میں
نئی معلومات ملیں، اِنْ
شَآءَ اللہ خود بھی عمل کروں گی اور اپنے بچّوں
کو بھی اس کی تعلیم دوں گی۔(بنتِ نور الدّین،خانیوال)
(8)غَیرُ اللہ سے مدد مانگنے
کے حوالے سے وسوسے کا شکار تھی، لیکن اَلْحَمْدُ لِلّٰہ سلسلہ دارُ الافتاء اہلِ سنّت شمارہ ربیعُ الآخِر1440ھ میں اس کی مختصر اور جامع الفاظ
میں وضاحت پڑھ کر دل کوتسلی ہوگئی۔(بنتِ وسیم، گجرات)
Comments