Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

قرآن کی تلاوت کرنے میں مقابلہ

حضرت سَیِّدُنا شیخ بَہاءُالدِّین زَکَرِیَّا مُلتانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نےایک(مرتبہ)رات کے وَقْت اپنے دوستوں سے ارشاد فرمایا:تم میں کوئى اىسا شخص ہے جو آج کی رات دو رکعت نماز ادا کرے اور ایک رکعت میں مکمل قرآنِ پاک کی تلاوت کرے۔وہاں موجود حاضرىن مىں سے کسى کو ہمّت نہ ہوئى۔سَیِّدُنا شیخ بَہاءُالدِّین زَکَرِیَّا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ خود کھڑے ہوئے اور2 رکعت  نماز شروع کردی۔پہلى رکعت مىں پورا قرآنِ کریم اور 4 پارے مزیدتلاوت فرمائےاور دوسرى رکعت مىں سورہ ٔاخلاص پڑھى اور نمازمکمل کر لی۔(فواد الفوائد  مترجم، پانچویں مجلس،ص۶۲ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ اولیا!آپ نے سنا کہاللہ پاک کے نیک بندے کس قدر شوق و مَحَبَّت سے دن رات ربِّ کریم کا کلام پڑھتے رہتے تھے،اللہ پاک کے کلام سے اس قدر مَحَبَّت تھی کہ کچھ ہی دیر میں پورے قرآنِ پاک کی تلاوت فرما لیا کرتے تھے۔مگر افسوس!آج مسلمانوں کی اکثریت قرآنِ پاک کی تعلیم سے نا واقف ہے،بعض نادانوں کو قرآنِ پاک دیکھ کر پڑھنا بھی نہیں آتااور جن کو پڑھنا آتا ہے  وہ بھی سالوں سال تک قرآنِ پاک کھول کر نہیں دیکھتے،کئی کئی مہینے(Months)گزر جاتے ہیں مگر مسلمانوں کے گھر تلاوت کی بَرَکت سے محروم رہتے ہیں۔آئیے!ہم بھی نِیَّت کرتے ہیں کہ آج سے ان احادیثِ مبارَکہ پر عمل کرتے ہوئے،ان نیک سیرت لوگوں کی اَداؤں کو اپناتے ہوئے ہم خود بھی قرآنِ پاک پڑھیں  گے اور دوسرے لوگوں کو بھی قرآن ِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائیں گے۔