Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

نے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فرمان’’صدائے مدینہ دکھائے مدینہ‘‘بھی سُنایا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اُن کا ذِہْن بن گیا اور حاضِریِ مدینہ کی اُمید پر اگلے ہی دن  اِس پر عمل شروع کر دیا۔ صدائے مدینہ کیا لگانی شروع کی اُن پر تو مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا کرم ہوگیا، قسمت کا ستارا یُوں چمکا کہ اُسی سال اُنہیں بارگاہِ مُصْطَفٰے کی حاضِری کا شرف حاصل ہو گیا۔ کرم بالائے کرم یہ کہ صدائے مدینہ کی بَرَکت سے اُن کے بڑے بھائی کو بھی حج کی سعادت نصیب ہو گئی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تلاوتِ قرآن کا حکم اور قرآنِ مجید کے تقاضے

      اےعاشقانِ رسول!جس طرح ہمیں  قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کا حکم دیا گیا اور ترغیب کےلئے احادیثِ مُبارکہ میں اس کے کثیر  فضائل بیان  کیے گئے ہیں ،اسی طرح   ہمیں اس کے اَحکامات پر عمل کرنےکا بھی حکم دیا گیا ہے،جو لوگ  قرآنِ پاک میں بیان کردہ احکامات پر عمل نہیں کرتے ان کے لئے  عذابات کی سخت وعیدیں بھی آئی ہیں ۔ ہمیں چاہیے کہ قرآنِ پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ترجمۂ قرآن کنزالایمان اور اس کے ساتھ تفسیر صراطُ الجنان/خزائنُ العرفان یا نُورُالعرفان کا مُطالعہ (Study)بھی کریں کیونکہ قرآنِ کریم میں غور و فکر کرنا اور اسےسمجھنا اعلیٰ درجےکی عبادت  ہے،جیسا کہ

       حضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک آیت سمجھ کر اور غور و فکر کر کے پڑھنا بغیر غور و فکر کئے پورا قرآن پڑھنے سے بہتر ہے۔(احیاء العلوم، کتاب التفکر،بیان مجاری الفکر،۵/