Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)23مئی2019ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

تلاوت کے بقیہ مَدَنی پھول

٭تلاوت کے شروع میں ’’اَعُوْذُ‘‘پڑھنا مُسْتَحَب ہے اور سورت کی اِبتداء میں’’بِسْمِ اللہِ‘‘پڑھنا سُنّت ہے ورنہ مُسْتَحَب ہے۔(صراط الجنان،۱/۲۱)٭قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا   زبانی پڑھنے سے افضل ہے۔(صراط الجنان،۱/۲۱)٭قرآنِ پاک دیکھ کر تلاوت کرنے پر دو ہزار(2000)نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور زبانی(بغیر دیکھے)پڑھنے پر ایک ہزار(1000)۔ (کنزالعمال،کتاب الاذکار،قسم الاقوال،الباب فی تلاوۃالقرآن الخ، رقم:۲۳۰۱، ۱/۲۶۰ملخصاً) ٭قرآنِ کریم کی تلاوت کے وقت رونا مُسْتَحَب ہے۔ (صراط الجنان ، ۵/۵۲۶)٭جب بلند آواز سے قرآنِ مجید پڑھا جائے تو تمام حاضرین پر سُننا فرض ہے،جب کہ وہ لوگ قرآنِ مجید سننے کی غرض سے حاضر ہوں ورنہ ایک کا سننا کافی ہے اگرچہ باقی لوگ اپنے کام میں مصروف ہوں۔(صراط الجنان،۱/۲۲)٭سب لوگ بلند آواز سے پڑھیں یہ حرام ہے۔ اگر چندلوگ پڑھنے والے ہوں تو حکم ہے کہ آہستہ پڑھیں۔(صراط الجنان،۱/۲۲)٭تین(3) دن سے کم میں قرآن کریم ختم نہ کرے بلکہ کم از کم تین(3)دن یا سات(7) دن یا چالیس