Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

تلاوت کرنےکے مَدَنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!تلاوت کرنے کے چند مَدَنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے: (1)فرمايا:قرآن پڑھو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں  کے لیےشفاعت کرنے والا ہوکر آئے گا۔ (مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا،باب فضل قراءۃ القرآن وسورۃ البقرۃ،ص۳۱۴،حدیث: ۱۸۷۴)(2) فرمایا: میری اُمَّت کی افضل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔(شعب الایمان للبیہقی، باب فی تعظیم القرآن، فصل فی ارمان تلاوتہ، دون اللفظ’’تلاوۃ‘‘ ۲/۳۵۴،حدیث:۲۰۲۲)٭قرآنِ پاک کو اچھی آواز سے اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا سُنّت ہے۔(احیاء العلوم،۱/۸۴۳)٭مُسْتَحَب یہ ہے کہ باوُضو قبلہ کی جانب رُخ کرکے اچھے کپڑے پہن کر تلاوت کرے۔ (بہار شریعت،جلد۱،حصہ۳،ص۵۵۰)

) اعلان :(

تلاوت کرنے کے بقیہ مَدَنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں