Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!لرز اٹھئے!جولوگ قرآنِ کریم کے اَحکام کی مخالَفت کرتے ہیں،قرآنِ پاک قیامت کے دناللہکریم  کی بارگاہ میں ایسے لوگوں کی شکایت(Complain) کرے گا،جو لوگ قرآن کےحلال وحرام پرعمل نہیں کرتےوہ فرشتوں کی لعنت کےحق دار ہوتے ہیں۔اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم کےاحکام پرعمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے،ہمیں قبر و حشر کے عذاب سے محفوظ رکھے،دین و دنیا میں عافیت اورکرم والا معاملہ فرمائے،قرآنِ کریم کو ہمارے لئے ذریعۂ نجات بنائے اور اس کی بَرَکت سے ہمیں اپنی رضا عطافرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      اےعاشقانِ رسول!قرآنِ پاک کو  بہتر طریقے سے سمجھنے،اس کے اَحکامات کے بارے میں جاننے کیلئے تفسیر”صِراط ُالجنان“سے روزانہ  ترجمہ وتفسیر سُننے یا سُنانے یا پھر اِنفرادی طورپر پڑھنے کی عادت بنائیے اورثواب کا ڈھیروں خزانہ سمیٹئے۔آئیے!تفسیر”صِراط ُالجنان“کی چند خصوصیات(Qualities)سُنتے ہیں:

”تفسیر صراطُ الجنان“کا تعارف

(1)تفسیرصِراطُ الجنان میں ہرآیت کے 2ترجمے دِئیے  گئے ہیں،ایک اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کے کنزُالایمان سے، دُوسرا ترجمہ آسان اُردو میں کنزُالعرفان کے نام سے موجود ہے۔(2)تفسیرصِراطُ الجنان میں قابلِ اعتماد عُلَمائے کرام کی قدیم و جدیدقرآنی تفاسیراور دِیگر اسلامی عُلوم پر لکھی گئی کتابیں،بالخصوص اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کی لکھی ہوئی کثیر