Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

کتابوں سے کلام مُنْتَخَب کرکےآسان انداز میں پیش کیا گیا ہے۔(3)تفسیر صِراطُ الجنان نہ زِیادہ لمبی ہے نہ ہی بہت مُخْتَصَر بلکہ درمیانی ہے۔(5)تفسیر صِراطُ الجنان میں آسان انداز اختیار کیا گیا ہے تاکہ عام اسلامی بھائی بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔(6)تفسیر صِراطُ الجنان میں اعمال کی اِصلا ح کے لیےمُعاشرتی بُرائیوں کا تذکرہ اور معاشرتی بُرائیوں کے عذابات بھی بیان کیے گئے ہیں۔(7)تفسیر صِراطُ الجنان میں باطنی اَمراض کے بارے میں بھی تفصیل سے کلام کیا گیا ہے۔(9)تفسیر صِراطُ الجنان میں والدَین،رِشتے داروں، یتیموں،پڑوسیوں وغیرہ کے ساتھ اچھا سُلوک کرنے اور صِلۂ رِحمی کرنے کے بارے میں بھی اِصلاحی مواد موجود ہے۔(10)تفسیر صِراطُ الجنان میں عقائدِ اہلسنّت اور معمولاتِ اہلسنّت کی دلائل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔آپ بھی نِیَّت کیجئے کہ  روزانہ کم از کم تین آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ  ”صراطُ الجنان“ کا مطالعہ کریں گے  اور قرآنِ پاک کی تعلیمات پر نہ صرف خود  عمل کریں گے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ترغیب دلائیں  گے ۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلسِ تَوْقیت

اے عاشقانِ رَمَضان!رَمَضان المبارَک کے مبارَک لمحات ہیں اور مسلمان اس مبارَک مہینے میں فرض روزے رکھتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں۔یقیناًان دونوں اعمال کا ایک وَقْت مُقَرَّر ہے جسے جاننے کے لئے ایک خاص عِلْم کی ضرورت ہوتی ہے اس عِلْم کا نام”توقیت“ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور سُنَّتوں کی دُھومیں مَچانے