Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

المدینہ کے رسالے”صدائے مدینہ“کا مطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی لازمی اس رسالے کا مطالعہ فرمائیں۔یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے بھی  پڑھا جاسکتا ہے ۔

             اس رسالے  کے مطالعے کی بَرَکت سے آپ جان سکیں گے:٭صدائے مدینہ کیا ہے؟،٭ صدائے مدینہ کے فوائد،٭دعوتِ اسلامی کا تعارف،٭ صدائے مدینہ کے دنیوی فوائد،٭صدائے مدینہ کے چند مَدَنی پھول،٭گلی میں صدائے مدینہ کا طریقہ،٭رَمَضانُ المبارَک میں صدائے سَحَری پر مُشْتَمِل امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اشعار،٭صدائے مدینہ کی مَدَنی بہاریں،٭ صدائے مدینہ کے چند مُنْتَخَبمَدَنی پھول اور اس کے علاوہ کئی انمول مَدَنی پھول اپنی بہاریں لٹارہے ہیں۔آئیے! ترغیب کے لئے  صدائے مدینہ لگانے کی ایک  مَدَنی بہار سنئے اور جھومئے،چنانچہ

صدائے مدینہ دکھائے مدینہ

ٹھینگ موڑ(قُصور،پنجاب)کے علاقے اِلٰہ آباد کے رہائشی اسلامی بھائی جو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ تو تھے لیکن  مَدَنی کاموں کے سِلْسِلے میں سُستی کا شِکار تھے ۔اِتِّفاق سے مُحَرَّمُ الْحَرام۱۴۳۱ھ بمطابق جنوری2010ءکو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے زونل مُشاوَرت کےذِمَّہ دار اسلامی بھائی سے اُن کی ملاقات ہوئی،جب اُنہیں اُن کی  مَدَنی کاموں میں دلچسپی نہ ہونے کا عِلْم ہوا تو اُنہوں نے اِنْفِرادی کوشش کرتے ہوئے نہ صِرْف اُنہیں  مَدَنی کام کرنے کا ذِہْن دیا بلکہ صدائے مدینہ کی پابندی کرنے کی ترغیب بھی دلائی،اِس بارے میں اُنہوں