Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

کریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت بہتر سے بہترین ہوجائے۔

پارہ8سُوْرَۃُ الْاَنْعَام کی آیت نمبر155میں ارشادِ باری ہے :

وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵)              

ترجمۂ کنزالعِرفان: اور یہ بَرَکت والی کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے ، تو تم اس کی پیروی کرو اور پرہیزگار بنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

اُمّت پر قرآنِ کریم کا حق

بیان کردہ آیتِ مقدَّسہ کے تحت”تفسیرصراطُ الْجِنان“جلد3صفحہ نمبر 247 پر لکھا ہے:اس (آیت )سے معلوم ہو ا!اُمّت پر قرآنِ مجیدکا ایک حق یہ(بھی) ہے کہ وہ ا س مبارَک کتاب کی پیروی کریں اور اس کےاحکام کی خلاف ورزی کرنے سے بچیں۔افسوس!فی زمانہ قرآنِ کریم پر عمل (کرنے)کے اعتبار سے مسلمانوں کا حال انتہائی خراب ہے، آج مسلمانوں نے اس کتاب کی روزانہ تلاوت کرنے کی بجائے اسے گھروں میں جُزدان و غِلاف کی زِینت بنا کر اور دُکانوں پر کاروبار میں بَرَکت کے لئے رکھا ہوا ہے اور تلاوت کرنے والے بھی صحیح طریقے سے تلاوت کرتے ہیں اور نہ یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کےاللہ کریم نےاس کتاب میں ان کےلئےکیا فرمایا ہے۔تاریخ  گواہ ہے کہ جب تک مسلمانوں نے اس مُقَدَّس  کتاب کو بہت عزیز سمجھا،اس کے قوانین(Rules)اور اَحکامات پر سختی سے عمل پیرا رہے تب تک دنیا بھر میں ان کی شوکت کا ڈنکا بجتا رہا اور غیروں کے دل مسلمانوں کا نام سُن کر دہلتے رہے اور جب سے مسلمانوں نے قرآنِ عظیم کے احکام پر عمل چھوڑ رکھا ہے تب