Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

ایک لاکھ پینتالیس ہزار(145000)ہے۔

مدرسۃُ المَدِینہ بالغات

جس طرح بڑی عمرکے اسلامی بھائیوں میں تعلیمِ قرآن عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اِسی طرح بڑی عمرکی اسلامی بہنوں میں بھی قرآنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعدادتقریباً63 ہزار سے زائد ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!قرآن ِ عظیم وہ مُبارَک کتاب ہے جس میںاللہ پاک نے بہت سے اَحکامات ارشاد فرمائے ہیں،ان میں بعض احکام وہ ہیں جن پر مسلمانوں کو  عمل کرنے،مثلاًنماز پڑھنے،زکوٰۃ ادا کرنے،رَمَضانُ المبارَک کے روزے رکھنے،طاقت ہونے کی صورت میں حج اَدا کرنے،والدین کےحُقُوق(Rights)اداکرنےاوران کےساتھ اچھا سُلوک کرنے، عورتوں کو  شرعی پردہ کرنے،مسلمانوں کو سلام کرنے،ان کے ساتھ نرمی  اختیار کرنے کا حکم دیا گیا  جبکہ چوری کرنے،بدکاری کرنے،سُودکھانے ،شراب پینے،جھوٹ بولنے،ناجائز لین دین کرنے،بِلا وجہ  کسی پر غُصّہ  کرنے ، کسی کو بُرے اَلْقابات  سے پُکارنے کے علاوہ  مزید بہت سے  بُرے کاموں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے۔الغرض اس  پاکیزہ کتاب یعنی قرآنِ کریم میں ان  تمام  چیزوں کا  بیان موجود ہے جن پر عمل کرنے کی بَرَکت سے  مسلمانوں کو  نہ صرف  دنیا میں فائدہ پہنچتا ہے  بلکہ اِنْ شَآءَاللہ  آخرت میں بھی اس کا ڈھیروں ثواب ملےگا ۔لہٰذا ہمیں  چاہئےکہ ہم اِن احکامات پرخُوش دِلی کے ساتھ پابندی سے عمل