Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

۱۷۰)

قرآن پر عمل نہ کرنے کی سزا

بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے منقول ہے:بعض اوقات بندہ ایک سورت شروع کرتا ہے تو اسے پوری پڑھ لینے تک فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں،کبھی بندہ ایک سورت شروع کرتا ہے تو اسے پوری پڑھ لینے تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔عرض کی گئی:یہ کیسے؟فرمایا: جب وہ اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا ہے توفرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں ورنہ لعنت بھیجتے ہیں۔(احیاء العلوم،کتاب آداب تلاوۃ القرآن،۱/۳۶۵)

قرآن پر عمل نہ کرنے والے

رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا:قیامت کے دن قرآن کو ایک شخص کی صورت عطا کی جائے گی،پھر اسے ایک ایسے شخص کے پاس لایا جائے گا جو قرآن کا عالِم ہونے کے باوجود اس کے حکم کی مخالفت کرتا رہا،قرآن اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہے گا:اے میرے ربِّ کریم!اس نے میرا عِلْم حاصل کیا لیکن یہ بہت بُرا عالِم ہے،اس نے میری حُدود کی خلاف ورزی کی،میرے فرائض کو ضائع کیا،میری نافرمانی میں لگارہا اور میری فرمانبرداری کو چھوڑ دیا۔ قرآن اس پر دلائل کے ساتھ الزامات لگاتا رہے گا یہاں تک کہ کہا جائے گا:اس کے بارے میں تیرا معاملہ تیرےحوالے  ہے۔ قرآنِ کریم اس کا ہاتھ پکڑ کر لے جائے گا یہاں تک کہ اسے دوزخ میں ایک چٹان پر منہ کےبَل گرا دے گا۔(مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب فضائل القرآن،من قال:یشفع القرآن…الخ، ۷/۱۶۹،حدیث:۱ملتقطاً)