Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

نَظارے بھی دِکھائی دیتے ہیں،جیسا کہ آپ نے سُنا کہ ایک صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ تلاوت کرتے رہے اور ان کا گھوڑا فرشتوں کا نَظارہ کرتا رہا اور اُن صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نےبھی ایک روشن چراغ کی صورت  میں فرشتوں کو ملاحظہ فرمایا۔یادرکھئے!قرآنِ کریم اللہ پاک کابہت ہی  مبارَک کلام ہے،اس کا پڑھنا،پڑھانا،سُننا، سُنانا سب ثواب  کے کام ہیں،نہ صرف اس کی تلاوت کرنا ثواب کا کام ہے بلکہ اس کی زیارت کرنا بھی عبادت ہے، جیسا کہ

حدیثِ پاک میں ہے:اَلنَّظْرُ فِی الْمُصْحَفِ عِبَادَۃٌ یعنی قرآنِ کریم کو دیکھنا عبادت ہے۔(شعب الایمان،باب فی بر الوالدین،۶/۱۸۷،حدیث:۷۸۶۰)یہی وجہ ہے کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے وقتاً فوقتاً صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو قرآنِ پاک کی  تلاوت کرنے کی ترغیب اِ رشاد فرمائی اور بہت سی احادیثِ کریمہ میں اس کےفضائل بھی بیان فرمائے۔آئیے!اس ضمن میں تین (3)احادیثِ کریمہ سُنئے،چنانچہ

جنّتی لباس پہنایا جائے گا

(1)ارشادفرمایا:قِیامت کے دن قرآنِ کریم پڑھنے والا آئے گا تو قرآن عرض کرے گا:اے ربّ کریم!اِسے جنّت کا لباس پہنا۔تواُسے بُزرگی کا جنَّتی لباس پہنایا جائے گا۔پھر قرآن عرض کرے گا:اےربِّ کریم!اِس میں اضافہ فرما،تو اِسے بزرگی کاتاج(Crown)پہنایا جائے گا،پھر قرآن عرض کرے گا:اے ربِّ کریم!اس سے راضی ہو جا۔تو اللہ پاک اس  سے  راضی  ہوجائے گا۔پھر اس قرآنِ کریم پڑھنےوالے سے کہاجائے گا:قرآنِ کریم پڑھتا جا اور جنّت کے دَرَجات طے کرتاجا اور ہرآیت پر اسےایک نعمت عطاکی جائےگی۔(ترمذی،کتاب فضائل القرآن،باب ما جآء  فی من قرأالخ،۴/ ۴۱۹