Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی  عاشقانِ رسول کی  وہ مسجد بھرومَدَنی تحریک ہے کہ جس کے مَدَنی مقصد میں فیضانِ قرآن کوعام کرنے کی ترغیب شامل ہے،وہ مَدَنی مقصد کیا ہے؟آئیے !ہم بھی دُہرالیتے ہیں:”مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“اِنْ شَآءَ اللہ

اِس مَدَنی مقصد میں اپنی اِصلاح کے ساتھ ساتھ ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنے کا مَدَنی پیغام بھی دِیا جارہاہے،لوگوں کی اِصلاح میں تعلیمِ قرآن کو ایک بنیادی اَہَمِّیَّت حاصل ہے،مسلمان اور قرآنِ کریم ساتھ ساتھ ہیں،قرآنِ کریم کی رہنمائی کے بغیر کوئی منزل تک کیسےپہنچ سکتا ہے؟قرآنِ کریم  کی تعلیم کو بھول کر کامیابی کی اُمید کیسے رکھی جا سکتی ہے؟قرآنِ کریم ہدایت کا مرکز ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی  مختلف انداز سے تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے،تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کیلئے ایک اندازیہ بھی ہے کہ مختلف مقامات اورمَساجِد وغیرہ میں عُمُوماًبعدنمازِ عشاءہزارہامدرسۃُالمدینہ بالغان جبکہ دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر  گھروں کے اندرتقریباًَ روزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسۃُالمدینہ بالِغات بھی لگائے جاتے ہیں۔

مدرسۃُ المَدِینہ بالغان

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے بالغ(بڑی عمر کے)اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات (مثلاً مساجد،دفاتر ، مارکیٹ،دُکان وغیرہ)اورمختلف اوقات میں فی سبیلِ اللہ ناظرہ تعلیمِ قرآن  کے ساتھ ساتھ نمازکے بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں،سُنّتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد چوبیس ہزارپانچ سو(24500)سےزائداورپڑھنے والوں کی تعداد تقریباً