Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

سےوہ دنیا بھرمیں ذلیل و خوار ہورہےاورغیروں کےمحتاج بن کررہ گئے ہیں۔(صراط الجنان، ۳/۲۴۷ملخصاً)

احکامِ قرآن پر عمل کی ترغیب

حضرت علامہ اسماعیل حقّی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللّٰہ پاک کی کتابوں کا مقصد ان کے تقاضوں کے مطابق عمل کرنا ہے،نہ یہ کہ صرف زبان سے ترتیب کے ساتھ ان کی تلاوت  کرنا۔ اس کی مثال یہ ہے کہ جب کوئی بادشاہ اپنی سلطنت کے کسی حکمران کی طرف کوئی خط بھیجے اور اس میں حکم دے کہ فلاں فلاں شہر میں اس کے لئے ایک محل تعمیر کر دیا جائے اور جب وہ خط اس حکمران تک پہنچے تو وہ اس میں دئیے گئے حکم کے مطابق محل تعمیر نہ کرے البتہ اس خط کو روزانہ پڑھتا رہے ،تو جب بادشاہ وہاں پہنچے گا اور محل نہ پائے گا تو ظاہر ہے کہ وہ حکمران سزا(Punishment) کا حق دار ہوگا کیونکہ اس نے بادشاہ کا حکم پڑھنے کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا تو قرآن بھی اسی خط کی طرح ہے جس میں اللّٰہ پاک نے اپنے بندوں کو حکم دیا ہے کہ وہ دِین کے ارکان جیسے نماز اور روزہ وغیرہ ادا کریں۔ بندے فقط قرآن ِکریم کی تلاوت کرتے رہیں اور اللّٰہ پاک کے حکم پر عمل نہ کریں تو ان کاصرف قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے رہنا حقیقی طور پر فائدہ مند نہیں۔(روح البیان،البقرۃ،تحت الآیۃ: ۶۴،۱/ ۱۵۵،ملخصاً)

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”صدائے مدینہ“

اےعاشقانِ رسول!معلوم ہوا!قرآنِ کریم کی تلاوت کے ساتھ ساتھ  اس پر عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے،تو اگرسب مسلمان تلاوتِ قرآن کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کرنے والے بن