Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

۱/۹۲)

صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا اندازِ تلاوت

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:(امیرُالمؤمنین)حضرت سَیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ایک رات میں ختمِ قرآن فرماتے۔حضرت سَیِّدُنا داؤد عَلَیْہِ السَّلَام  چند منٹ میں زبورختم کرلیتےتھے۔(مرآۃالمناجیح ،۳/۲۷۰)حضرت سَیِّدُناعلیُّ المرتضیٰرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  گھوڑےپر سُوا رہوتے وَقْت ایک پاؤں رِکاب میں رکھتے اور قرآنِ مجید شروع کرتے اور دوسرا پاؤں رِکاب میں رکھ کر گھوڑے کی زِین پر بیٹھنے تک ایک قرآنِ کریم ختم کرلیاکرتےتھے۔(شواہد النبوۃ،رکن سادس دربیان شواھد ودلایلی...الخ، ص۲۱۲)

واہ کیا بات ہے عاشِقِ قرآن کی

حضرت سَیِّدُنا ثابِت بُنانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ روزانہ ایک بار ختمِ قرآنِ پاک فرماتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ہمیشہ دن کو روزہ رکھتے اورساری رات عبادت فرماتے،جس مسجِد سے گزر تے اس میں 2 رکعت (تَحِیَّۃُ الْمَسْجِد)ضَرورپڑھتے۔نعمت کے اظہار کے طور پر فرماتے ہیں:میں نے جامِع مسجِد کے ہر سُتُون (Pillar)کے پاس قرآنِ پاک کا ختم کیا اور بارگاہ ِ الٰہی میں گِریہ و زاری کی ہے۔نَماز اور تِلاوتِ قرآن سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکو خُصوصی مَحَبَّت تھی،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پر ایسا کرم ہوا کہ رشک آتا ہے،چنانچہ

منقول ہے:جب بھی لوگ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے مزارِ مبارَک کے قریب سے گزرتے تو قبرِ انور سے تِلاوتِ قرآن کی آواز آرہی ہوتی۔(حلیۃ الاولیاء،۲ /۳۶۴۳۶۶ ملخصاً)