Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تلاوت كا ذوق اور بُزُرْگانِ دِیْنرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن

اے عاشقانِ اولیا!ہمارےبُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ساری زندگی نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کےفرامین پر عمل کرتے ہوئےگُزارتے ہیں،یہ خوش نصیب حضرات فرائض و واجبات کی ادائیگی کےساتھ ساتھ  سُنَّتوں اور مُسْتَحَبَّات بھی پابندی سے اَدا  کرتے ہیں،شوق و مَحَبَّت سے راتوں کو جاگ کر اللہ پاک کی عِبادت کرتے اور دن کو روزہ رکھتے ہیں،یہ نیک سیرت لوگ نہ صرف خود قرآنِ پاک کی تلاوت کثرت سے کرتے ہیں بلکہ مسلمانوں کو  بھی قرآنِ پاک کی تعلیم دیا کرتے ہیں۔ آئیے! ترغیب کے لئے بُزرْگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے چند واقعات سُنتے ہیں تاکہ ہمارا بھی ذہن (Mind)بنے اور ہم بھی ان نیک لوگوں  کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تلاوتِ قرآنِ کریم  کرنے والے اور دوسروں کو پڑھانے والے بن جائیں،چنانچہ

عبادت وریاضت دیکھ کرقبول اسلام

امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناابوبکرصِدِّیقرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُنےابتدائےاسلام میں اپنےگھرکے صحن میں ایک مسجدبنائی تھی، جہاں آپرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُقرآنِ پاک کی تلاوت کرتےاورنماز پڑھا کرتےتھے، لوگ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے اس ایمان افروز منظر کو دیکھ کر آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے آس پاس جمع ہوجاتے، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی تلاوتِ قرآن،عبادت و ریاضت اور خوفِ خدا میں رونا لوگوں کو بہت مُتَأَثِّر کرتا تھا،آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے اس عمل کے سبب کئی لوگ اسلام میں داخل ہوئے۔(الریاض النضرۃ،