Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

اور اس پرعمل کرنےکیلئے وَقْت نہیں ،بعض لوگوں کو رَمَضانُ المبارَ ک میں یہ سعادت نصیب ہوجاتی ہے اوربعض  تو رَمَضان میں بھی  اس کی تلاوت بلکہ اس کی زیارت سے محروم رہتے ہیں۔یوں ہی بعض لوگ رَمَضانُ المبارَک میں”ٹائم پاس“کرنے کیلئے اپنا قیمتی وَقْت ہوٹلوں، فُضُول بیٹھکوں،پارکوں، مَخْلُوط تَفْریح گاہوں کو آباد کرنے،اَخبارات کا مُطَالَعَہ کرنے،فلمیں ڈرامے یا موسیقی سے بھرپور پروگرام دیکھنے سُننے،مُلْکی و سِیاسِی حالات اورمیچز پر تَبْصرے کرنے اور سُننے،موبائل یا کمپیوٹر پر گیمز کھیلنےاور سوشَل مِیڈیا(Social Media) کا گناہوں بھرا اِسْتِعمال کرنے میں ضائع کردیتے ہیں ۔اگر ایسے لوگ اپنا قیمتی وَقْت ان فُضول مصروفیات میں برباد کرنےکے بجائے روزانہ کم از کم ایک پارہ تلاوت کرنے کا معمول بنائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ  اس کی بَرَکت سے ڈھیروں  نیکیاں نامَۂ اعمال میں لکھی جائیں ۔

یاد رکھئے!قرآنِ کریم میں حلال و حرام کے اَحکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور پچھلی اُمّتوں کے واقعات و احوال اور جنّت و دوزخ کے حالات کے ساتھ ساتھ  عُلوم  کے ایسے خزانے  موجود ہیں جو قیامت تک بھی  ختم نہیں ہو سکتے،جیساکہ

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمكتبۃ المدینہ کی  کتابعَجَائِبُ الْقُـرْآن مع غَـرَائِب الْقُـرْآن“ میں لکھاہے:قرآنِ مجید اگرچہ ظاہر میں30 پاروں کا مجموعہ ہے لیکن اس کا باطن کروڑوں بلکہ اربوں علوم ومعارف کا ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔ کسی ولی کا مشہور شعر ہے کہ

جَمِیْعُ الْعِلْمِ فِی الْقُرْاٰنِ لٰکِنْ                     تَقَاصَرَ عَنْہُ اَفْہَامُ الرِّجَالِ