Book Name:Muhaddis e Azam

کَثْرت کے ساتھ تلاوتِ قرآن بھی کرنی چاہئے۔  

 ( 3 ) : شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی تیسری اَہم عبادت : نفل روزے

تیسری اَہَم عِبَادت جو شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں خصوصیت کے ساتھ کرنی چاہئے وہ ہے : نفل روزوں کی کثرت۔ہمارے آقا ومولا ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم رمضان المبارک  کے بعد سب سے زیادہ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں روزے رکھنا پسند فرماتے تھے۔ اُمُّ المُؤمِنِیْن حضرت عائشہ صدیقہ ، طیبہ طاہرہ  رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : حُضُورِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو میں نے شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزہ رکھتے نہ دیکھا ، آپ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سِوائے چند دِن کے پورے ہی ماہ کے روزے رکھا کرتے تھے۔ ( [1] )   ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  کی خدمت میں سُوال ہوا : رمضان کے بعد کون سے روزے اَفْضَل ہیں ؟ فرمایا : رمضان کی تعظیم کے لئے شعبان کے روزے رکھنا۔ ( [2] )  

   ( 4 ) : شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی چوتھی اہم عبادت : اِسْتِغْفار

چوتھی اَہَم عِبَادت جو شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں کرنی چاہیے وہ  تَوبَہ و اِسْتِغْفَار   ہے ، اِس کی حکمت یہ ہے کہ ماہِ شَعْبَانجتنا باعظمت ہے ، بہت زیادہ نازُک بھی ہے ، اللہ پاک کے آخری  نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : یہ وہ مہینا ہے جس سے لوگ غافِل ہیں حالانکہ اس مہینے میں لوگوں کے اَعْمَال رَبُّ العَالمین کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں۔ ( [3] )  اسی مہینے میں میں ملک الموت علیہ السلام کو اُن سَب کی فہرست دے دی جاتی ہے جن کی


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب : الصوم ، باب : ماجاء فی وصال شعبان برمضان ، صفحہ : 206 ، حدیث : 736۔

[2]...ترمذی ، کتاب : زکوٰۃ ، باب : فضیلتِ صدقہ ، صفحہ : 189 ، حدیث : 663۔

[3]...مسندِ اَحْمَد ، جلد : 36 ، صفحہ : 85 ، حدیث : 21753۔