Book Name:Muhaddis e Azam

اور لوگوں کے سامنے یا نَماز میں تو اس حِصّۂ بدن کو چھپانا بِالْاِجْمَاع فرض ہے۔ ( [1] )  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

زیارت ِ ولی نے دل کی دنیا بدل دی

پیارے اسلامی بھائیو!حضرت مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ نے  ابتدائى تعلىم دِىال گڑھ ہى مىں حاصِل کى ، مىٹرک  کے بعد مزىد تعلىم کے لئے مرکز الاولیاء لاہور تشریف لائے اور انٹرمىڈىٹ مىں  داخِلہ لے لىا ، اسى دوران جامِع مسجد وزىر خان مىں اىک جلسہ ہوا ، جس مىں اعلىٰ حضرت امام احمد رضا خان  رَحمۃُاللہ علیہ کے شہزادے حُجَّةُ الْاِسْلَام مولانا حامِد رضا خان  رَحمۃُاللہ علیہ  رونق افروز تھے ، مشتاقانِ دید پروانوں کی طرح اِرد گرد منڈلا رہے تھے ، اسی ہجوم میں حُضُور مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ بھی حُجَّةُ الْاِسْلَام حضرت مولانا مفتی حامِد رضا خان  رَحمۃُاللہ علیہ کے نورانی چہرے کی زیارت کی اور دست بوسی کی سعادت پائی ۔اس ایک ملاقات  نے  ایسا اثر کیا کہ دل کی دنیا ہی بدل گئی ، چنانچہ جلسے کے اِختتام پر حُجَّةُ الْاِسْلَام رَحمۃُاللہ علیہ کى قىام گاہ پر پہنچے اورعرض گزار ہوئے : مجھے اب F.A کرنے کا کوئى شوق نہىں میں آپ کے ساتھ جانا چاہتا ہوں تاکہ  وہ علم حاصِل کر سکوں جس کے آپ نمائندہ ہىں۔ولیِ کامِل حضرت حُجَّةُ الْاِسْلَام مولانا حامِد رضا خان  رَحمۃُاللہ علیہ نے اس عرض گزار کی پیشانی پر سعادت کے چمکتے ہوئے آثار دیکھے تو پہچان گئے کہ یہ نوجوان اہلِ سنت کا عظیم رہبر ہو گا۔ لہٰذا شفقت فرماتے ہوئے درخواست قبول کی اور حُضُور مُحَدِّثِ اَعْظَم  رَحمۃُاللہ علیہ کو اپنے ساتھ بریلی شریف لے گئے۔ ( [2] )  


 

 



[1]...بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 479 ، حصّہ : 3بتغیر قلیل۔

[2]...حیاتِ مُحَدِّثِ اَعْظَم ، صفحہ : 33  خلاصۃً ۔