Book Name:Muhaddis e Azam

میں 2 آدمیوں  کا ذکر کیا گیا ، ان میں  سے ایک عالِم تھا اور دوسرا عبادت گزار ، تو آپ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : عالِم کی فضیلت عبادت گزار پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تمہارے ادنیٰ پر ہے ، پھر آپ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک ، اس کے فرشتے ، آسمانوں  اور زمین کی مخلوق حتّٰی کہ چیونٹیاں  اپنے سوراخوں  میں  اور مچھلیاں ،  لوگوں  کو ( دِین کا )  علم سکھانے والے پر درود بھیجتے ہیں۔ ( [1] )  ( 2 ) : مکی مدنی سرکار ، دو عالَم کے مالک و مختار صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : ( قیامت کے دن )  عالِم اور عبادت گزار کو لایا جائے گا اور عبادت گزار  سے کہا جائے گا : تم جنت میں  داخِل ہو جاؤ جبکہ عالِم سے کہا جائے گا کہ تم ٹھہرو اور لوگوں  کی شفاعت کرو کیونکہ تم نے ان کے اَخلاق کو سنوارا ہے۔ ( [2] )

  ( 2 ) : عشق رسول

حُضُور مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان رَحمۃُ اللہ علیہ  کی سب سے نمایاں خُوبی عشقِ رسول ہے۔ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی محبّت آپ کی رَگ رَگ میں سمائی ہوئی تھی۔

منقول ہے : مَنْ اَحَبَّ شَیْئاً اَکْثَرَ ذِکْرَہٗ یعنی جو جس سے محبّت کرتا ہے ، اس کا ذِکْر کثرت سے کرتا ہے۔حُضُور مُحَدِّثِ اعظم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ سچے عاشِقِ رسول تھے ، لہٰذا آپ کا سب سے مرغوب اور محبوب وظیفہ ذِکْرِ مصطفےٰ تھا۔پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی حدیثیں پڑھنا ، آپ کے فضائِل و کمالات بیان کرنا ، نعتِ مصطفےٰ ، ذِکْرِ مصطفےٰ سے زبان تَر رکھنا مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ کی سِیْرتِ پاک کا لازمی حِصّہ تھا۔بسا اَوْقات آپ ریلوے اسٹیشن یا بس کے اڈّہ پر پہنچتے اور گاڑی یا بس آنے میں کچھ


 

 



[1]...ترمذی ، ابواب  العلم ، باب ما جاء فی فضل الفقہ علی العبادۃ ، صفحہ : 632 ، حدیث : 2685۔

[2]...شُعَبُ الْاِیمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 268 ، حدیث : 1717۔