Book Name:Muhaddis e Azam

آئندہ سال رُوْح قبض کی جائے گی۔ ( [1] )  

یہ بھی یاد رہے کہ  اِسْتِغْفَار شعبان ہی کے ساتھ خاص نہیں بلکہ اِسْتِغْفَارمستقل عبادت ہے۔  اللہ پاک کے حبیب ، دِلوں کے طبیب صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : بےشک لوہے کی طرح دِلوں کو بھی زنگ لگ جاتا ہے ، پھر اس کی صَفائی اِسْتِغْفار سے ہوتی ہے۔ ( [2] )

ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : جس نے اِسْتِغْفار کو اپنے اُوپَر لازِم کر لیا ، اللہ پاک اسے ہر غم سے نجات دے دے گا ، اُس کی ہر مشکل آسان فرما دے گا اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا ، جہاں سے اُس کا گمان بھی نہیں ہو گا۔ ( [3] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال

پیارے اسلامی بھائیو! اس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دِینی ماحول اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے ، اَلْحَمْدُ للّٰہ! دعوتِ اسلامی نیک ، نمازی بنانے والی ، دُنیا بھر میں سنتوں کا ڈنکا بجانے والی دینی تحریک ہے۔آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکریم! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال بھی ہے۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے اور چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ( www.dawateislami.net )  سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 369 ، حدیث : 5964۔

[2]...مجمع الزوائد ، کتاب التوبہ ، باب ما جاء فی الاستغفار ، جلد : 10 ، صفحہ : 250 ، حدیث : 17575۔

[3]...ابن ماجہ ، کتاب ادب ، باب الاستغفار ، صفحہ : 612 ، حدیث : 3819۔