Book Name:Muhaddis e Azam

بیک وقت بلند پایہ مُدَرِّس  ( Teachers ) ، بے مثال مُحَدِّث  ( یعنی عِلْمِ حدیث میں بہت کمال رکھنے والے عالِم ) ، خوش بیان مُبَلِّغ ، عظیم مُحَقِّق اور دِیانت دار مفتی تھے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ  رَحمۃُاللہ علیہ بڑے سچّے عاشِقِ رسول ، متقی ، پرہیزگار اور سُنتوں کے عامِل تھے۔ ( [1] )  

نائِبِ دِینِ نبی ، سردار احمد تیرا نام                                        یعنی تُو فضلِ خُدا سے قوم کا سردار ہے

بچپن مبارک کی چند جھلکیاں

پیارے اسلامی بھائیو!حُضُور مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ کا بچپن مبارک عام بچوں سے بالکل مختلف تھا ، جب آپ کی وِلادت مبارک ہوئی تو پُورے قصبے میں مشہور ہو گیا تھا کہ اس ننھے بچے کی پیشانی میں چاند جیسی روشنی چمکتی ہے۔ آپ کے ایک ماموں زاد بھائی چوہدری ناظِر حُسَیْن صُوفی صِفّت تھے اور حُضُور غوثِ پاک  رَحمۃُاللہ علیہ  سے بڑی محبّت رکھتے تھے ، صُوفی ناظِر حُسَیْن حُضُور مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ کے متعلق عُموماً ایسی باتیں کرتے تھے ، جنہیں اس وقت عجیب  خیال کیا جاتا تھا ، ایک دِن انہوں نے مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان رَحمۃُاللہ علیہ کے بڑے بھائی جان حیات محمد صاحِب سے فرمایا : سائیں جی!تمہیں مبارک ہو!میں تمہارے بھائی سردار احمد کی پیشانی میں نیک بختی اور خوش قسمتی کا ستارہ چمکتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ ( [2] )

بچپن ہی سے ذِکْرُ اللہ کی عادَت

حضرت مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ بچپن ہی سے دینی باتوں میں دلچسپی رکھتے تھے۔آپ جب چلنے پھرنے کے قابِل ہوئے تو والدِ محترم کے ساتھ مسجد میں نَماز پڑھنے


 

 



[1]...فیضانِ مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان ، صفحہ : 2۔

[2]...حیاتِ مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان ، صفحہ : 30۔