Book Name:Muhaddis e Azam

جاتا * سوارى پر سوار ہوتے وَقْت  اللہ اَکْبَر کہتے اور دُعائے ماثورہ پڑھتے اور جب اُترتے تو سُبْحٰنَ اللہ!کہتے * دینی اجتماعات میں شرکت کے لئے دوسرے شہر تشریف لے جاتے تو وہاں مزارات اَوْلِیا پر حاضِرى دیا کرتے تھے * عُلما ئے کرام اورطلبہ ملاقات کے لئے حاضِر ہوتے تو انہیں  تحائف  عَطا فرماتے۔ ( [1] )

نائِبِ دِینِ نبی ، سردار احمد تیرا نام                                        یعنی تُو فضلِ خُدا سے قوم کا سردار ہے

وقت کی پابندی

حُضُور مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ کی ایک اور بڑی نِرالی ادا تھی کہ آپ اپنے پاس گھڑی نہیں رکھتے تھے ، اس کے باوُجُود ہر کام وَقْت پر ادا کرتے اور فرمایا کرتے تھے : زِندگی کے کاموں کے لئے اَوْقات مقررکر لو ، پھر ان پر عَمَل کرو!  ( [2] )

اے رضا ہر کام  کا اِک وَقْت ہے                                                 دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا

ٹیوب لائٹ نے اطاعت کی

شیخِ طریقت ، امیرِ  اہلِ سنت ، بانئِ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطَّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتہم العالیہ اپنی مشہور و مَعْرُوف کتاب فیضانِ سنّت  ( جلد اوَّل )  صفحہ401 پر لکھتے ہیں : حضرت مُحَدِّثِ اَعْظَم پاکستان  رَحمۃُاللہ علیہ جھنگ بازار گھنٹہ گھر  ( فیصل آباد ) میں مُنْعَقِد ہونے والی محفلِ میلاد میں بیان فرما رہے تھے۔بیان کا موضوع نورانیّتِ مصطَفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم تھا۔بیان جاری تھا کہ تقریباً آدھے گھنٹے بعد آپ  رَحمۃُاللہ علیہ کی توجہ دائیں طرف لگی ہوئی ایک ٹیوب لائٹ کی طرف گئی ، یہ ٹیوب کسی فَنّی خرابی کی وجہ سے کبھی جلتی تھی ، کبھی بجھتی تھی ، آپ  رَحمۃُاللہ علیہ  نے ٹیوب سے مخاطب ہو کر فرمایا : ارے ٹیوب !تو کبھی جلتی ہے


 

 



[1]...تذکرہ مُحَدِّثِ اَعْظَم ، جلد : 2 ، صفحہ : 282-283 خلاصۃً ۔

[2]...تذکرہ مُحَدِّثِ اَعْظَم ، جلد : 2 ، صفحہ : 283 ۔