Book Name:Sadqa Ke Fazail o Adaab

ہیں۔ فرشتے نے اسے ایک حامِلہ اُونٹنی دی اور برکت کی دُعا دے کر چلا گیا۔

پھروہ فرشتہ گنجے کے پاس  پہنچا ، اس سے پوچھا : تجھے کون سی چیز زیادہ پسند ہے ؟ گنجا بولا : مجھے خوبصورت بال زیادہ پسند ہیں۔فرشتے نے اس کے سَر پر ہاتھ پھیرا تو اس کے بہترین بال آ گئے۔ اب فرشتے نے دوسرا سوال پوچھا : تجھے کون سا مال زیادہ پسند ہے ؟ بولا : مجھے گائے پسند ہے۔فرشتے نے اسے ایک حامِلہ گائے دی اور اس کے حق میں دُعا کی : اللہ پاک تمہارے لئے اس مال میں برکت عطا فرمائے۔

اب فرشتہ تیسرے شخص یعنی  اندھے کے پاس آیا اور پوچھا : تجھے کون سی چیز زیادہ پسند ہے ؟ اندھا بولا : اللہ پاک میری بینائی لوٹا دے تاکہ میں لوگوں کو دیکھ سکوں۔فرشتے نے اس پر ہاتھ پھیرا تو اس کی آنکھیں روشن ہو گئیں ، فرشتے نے پھر پوچھا : تجھے کونسا مال زیادہ پسند ہے ؟ اندھا بولا : مجھے بکریاں پسند ہیں۔ فرشتے نے اسے ایک حامِلہ بکری دی اور برکت کی دُعا دے کر تشریف لے گیا۔

اللہ پاک نے ان تینوں کے جانوروں میں بہت برکت عطا فرمائی۔ برص والے کی اُونٹنی ، گنجے کی گائے اور اندھے کی بکری نے بچے دئیے ، کچھ ہی عرصے میں ان کے جانور اتنے بڑھ گئے کہ  ان کے جانوروں سے وادی بھر گئی۔

کچھ عرصے کے بعد جب یہ تینوں مالدار ہو چکے تھے ، فرشتہ دوبارہ ان کے پاس آیا ،  وہ جو پہلے برص کا مریض تھا ، فرشتہ اس کے پاس اس کی پہلی صُورت یعنی برص کی حالت میں آیا اور کہا : میں ایک غریب ہوں ، میرے پاس زادِ راہ ختم ہو گیا ہے اور واپس جانے کی کوئی صُورت نظر نہیں آتی۔ اللہ پاک جس نے تجھے خوبصُورت رنگ ، اچھی جِلد اور مال عطا کیا ہے ، اسی کا واسطہ مجھے آج ایک اُونٹ دے دو تاکہ میں اپنی منزل تک پہنچ سکوں۔  یہ سُن