Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

ہیں ، اس سے حفظ پکّا ہو جاتا ہے۔اگر حِفْظ نہیں کیا تو کیا ہوا ؟ ہم اب سے حفظ کرنے کی کوشش شروع کر دیں ، مکمل قرآنِ کریم نہیں تو کم ازکم ، سورۂ یاسین ، سورۂ رحمٰن ، سورۂ ملک ، سورۂ واقعہ اورسورۂ مزّمل ہی یاد کر لیں۔

 اگر یہ بھی یاد ہیں تو ہم مزید اضافہ کرکے چھوٹی چھوٹی سورتیں یاد کر لیں۔یہ سورتیں حفظ  کرتے ہوئے اگر ان کے فضائل ذہن میں رہیں گے تو ذوق میں اضافہ ہوگا  جیسے * سورۂ یاسین شریف کو قرآنِ کریم کا دل * سورۂ رحمٰن کو قرآنِ  کریم کی زینت کہا گیا اور * سورۂ ملک کی تلاوت قبر  کے عذاب سے  نجات دلاتی ہے * سورۂ واقعہ کی تلاوت رزق میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

بہر حال ! ہمیں چاہئےاس ادائے مصطفےٰ کو ادا کریں * گھر میں 2 بھائی مِل جائیں * بہن بھائی مل کر دَور کر لیں * ماں بیٹا بلکہ مِیاں بیوی بھی مِل کر دَور کر سکتے ہیں ، اور اگریاد نہیں توبھی کوئی بات نہیں ، دونوں اپنے سامنے قرآنِ کریم کھول لیں ، ایک اُوپر سے دیکھ کر پڑھے ، دوسرا دیکھ دیکھ کر سنتا جائے ، پھر دوسرا دیکھ کر پڑھے ، پہلا دیکھ کر سنتا جائے۔اس طرح اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! قرآنِ کریم پڑھنے کا بھی ثواب ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ سننے کا ثواب بھی نصیب ہو گا۔ یاد رہے ! قرآن پڑھا جا رہا ہو تو سننا فرض ہے اور رمضانُ الْمُبارک میں فرض کا ثواب 70 گُنا بڑھا دیا جاتا ہے ، اگر ہم ادائے مصطفےٰ کو ادا کرتے ہوئے قرآنِ کریم کا دَور کریں گے تو اس فرض کی ادائیگی ہو گی اور اللہ پاک کے کرم سے 70 گُنَا بڑھا کر ثواب کے حق دار قرار پائیں گے۔

ہرگھڑی رحمت بھری ہے ہر طرف ہیں برکتیں