Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

ماہ ِرَمضاں رحمتوں اور برکتوں کی کان ہے

آگیا رَمضاں عبادت پر کمر اب باندھ لو

فیض لے لو جلد یہ دن تیس کا مہمان ہے

 ( 5 ) : آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خوب سخاوت فرماتے

پیارے اسلامی بھائیو ! پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے رمضانُ المُبارک کے معمولات میں سے یہ بھی ہے کہ آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ماہِ رمضان میں خوب کثرت سے سخاوت فرمایا کرتے تھے ، روایات میں یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ماہِ رمضان میں تیز ہوا سے بھی بڑھ کر سخاوت فرماتے ( [1] )  آپ سے جو مانگا جاتا ، عطا فرما دیتے تھے۔ ( [2] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو سخیوں کے سخی ہیں ، رمضان ہو یا غیرِ رمضان  اس دَرْسے سخاوت کا دریا ہمیشہ جاری ہی رہتا ہے۔  البتہ ! سخی آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا دریائے سخاوت مزید جوش پر ہوتا تھا۔ہمیں بھی ماہِ رمضان میں اپنی سخاوت بڑھا دینی چاہئے ، پہلے جتنا راہِ خُدا میں دیتے ہیں ، رمضانُ الْمُبارک میں اس سے بڑھ کر دیں ، ہمارے مُعَاشرے میں غریبوں کی کمی نہیں ہے ، کتنے یتیم ، مسکین ، غریب بےچارے ایسے ہوں گے جن کی سحریاں افطاریاں پانی سے ہو رہی ہوں گی ، کھجور خریدنے کی بھی ہو سکتا ہے طاقت نہ ہو ، پھر رمضانُ الْمُبارک کے بعد ساتھ ہی عِیْد بھی تشریف لے آتی ہے ، بےچارے غریب اچھے انداز میں روزے رکھ پائیں ، سحری افطاری میں ان کا بھی دسترخوان سجے ، اِنہیں بھی اللہ پاک کی پیدا کردہ نعمتیں


 

 



[1]...بخاری ، کتاب بدء الوحی ، صفحہ : 67 ، حدیث : 6۔

[2]...الطبقات الکبریٰ ، جلد : 2 ، صفحہ : 150۔