Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

الافتاء اہلِ سنّت قائم ہو چکے ہیں ، جہاں مفتیانِ کرام اُمَّت کی شرعی راہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں * المدینۃ العلمیہ  ( Islamic Research Center ) میں قرآن واحادیث اور ان کی تفسیر وشروحات ، نیزعلمِ فقہ ، علمِ سیرت ، علمِ تصوف سمیت کئی موضوعات پر دینی کتب کی تصنیف ، نئے نئے مسائل اور موضوعات پر تحقیق بھی کی جاتی ہے ، اس شعبے میں اس وقت 142مدنی عُلمائے کرام تقریباً807 کتب ورسائل پر کام کر کے فیضانِ علمِ دین عام کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے * مدنی چینل کے ذریعے 6 بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔

آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے !  اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دیجئے ، آپ کا چندہ کسی بھی جائز ، دینی ، اِصلاحی ، فلاحی ، روحانی ، خیرخواہی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔اللہ پاک ہمیں خِدْمتِ دین کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔  

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم ، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ ! مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

    12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال

پیارے اسلامی بھائیو ! امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   فرماتے ہیں : ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال ہے ۔اَلْحَمْدُ للّٰہ ! ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال آنے والا ہے ، ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ رمضان کو  ماہِ نیک اعمال کے طور پر