Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

گزاریں گے۔تمام ذمہ داران کمر بستہ ہو جائیں کہ 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینا ہے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکریم ! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال بھی ہے۔ یہ مختصر رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کر کے خود بھی اس پر عمل کریں اور دوست و احباب میں تقسیم بھی فرمائیں  اور چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ( www.dawateislami.net )  سے ڈاؤن لوڈ کر لیں ، بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amal ایپلی کیشن انسٹال کر لیں ، اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں ، ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیں ، اوراس کے مُطَابق زِندگی گزاریں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوبصُورت ہو جائے گا۔   آئیے ! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے  ہیں :

پورا گھرانہ سُدھر گیا

ضلع اَٹک  ( پنجاب ، پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، مَیں گُنَاہوں سے بھرپُور زندگی گزار رہا تھا ، فلمیں دیکھنا ، آوارہ گردی کرنا ، نمازیں قضا کرنا وغیرہ میرے معمولات میں شامِل تھا ، ایک مرتبہ ہمارے علاقے میں عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ آیا ، ان میں سے ایک اسلامی بھائی نے مجھے مغرب کی نماز پڑھنے اور بیان میں شرکت کی دعوت دی ، میری خوش نصیبی کہ میں اُن کے ساتھ مسجد میں چلا گیا ، بعدِ مغرب بیان سُن