Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat
مِلی عاشق کو فرحت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے ( [1] )
اے عاشقان رسول ! رمضان المبارک کی بھی کیا نرالی شان ہے... ! ! یہی وہ مبارک مہینا ہے کہ جس میں انسانیت کی ہدایت کے لئے آخری آسمانی کتاب یعنی قرآنِ کریم نازِل ہوا؛ اللہ پاک فرماتا ہے :
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِۚ-فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُؕ ( پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ : 185 )
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی ہے اور فیصلے کی روشن باتوں ( پر مشتمل ہے۔ ) تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے تو ضرور اس کے روزے رکھے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 185 کا ایک حِصّہ سننے کی سَعَادَت حاصِل کی ، اس آیتِ کریمہ میں رمضان المبارک کا ایک خصوصی تَعَارُف پیش کیا گیا کہ فرض روزوں کے لئے ایک مہینا مخصوص ہے اور وہ مبارک مہینا ماہِ رمضان ہے۔
بھائیو بہنو ! کرو سب نیکیوں پر نیکیاں پڑ گئے دوزخ پہ تالے قید میں شیطان ہے ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! ماہِ رمضان پا لینا ، رمضان المبارک کی بابرکت ، مُقَدَّس ، مُنَوَّر