Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat
اے عاشقانِ رسول ! ہماری قسمت کا ستارہ بھی چمکنے والا ہے ، کچھ ہی دِنوں بعد اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ماہِ رمضان کا چاند نظر آ جائے گا ، اللہ پاک نے چاہا تو ہم اس سال بھی ماہِ رمضان کی مُقَدَّس گھڑیاں دیکھنے ، ماہِ رمضان کی بابرکت ساعتوں میں سانسیں لینے کی سَعَادت پائیں گے۔اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق بخشے ، موت کا تو کوئی بھروسہ نہیں ، نہ جانے اگلی سانس بھی لے پائیں گے یا نہیں ، کتنے ہی ایسے ہوں گے جو پچھلے سال تو ماہِ رمضان میں ہمارے ساتھ موجود تھے لیکن وہ اس سال نہیں ہیں ، اللہ کرے ہمیں اتنی مہلت نصیب ہو اور ہم بخیر و عافیت ماہِ سُبْحٰن ، ماہِ نزولِ قرآن ، پیارے پیارے مہینے ، ماہِ رمضان تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں۔
میں رمضانُ المبارک پاؤں ، روزے سارے رکھ پاؤں
تُو رکھ زندہ سلامت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے
اِلٰہی عافیت دینا ، سلامت دِل عطا کرنا
عطا کر دے تُو صِحَّت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے ( [1] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
آہ ! مغفرت سے محروم رہ گئے تو... ! !
پیارے اسلامی بھائیو ! یقیناً ماہِ رمضان نصیب ہو جانا بہت بڑی سَعَادت ہے مگر اس