Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رمضانُ المبارک کیسے گزارا کرتے تھے ؟ آئیے ! اس تعلق سے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری ادائیں سنتے ہیں ، اگر ہم ان مبارک نَبْوِی اداؤں کو اپنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ماہِ رمضان کی برکتیں سمیٹنے اور مغفرت کی خیرات پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 ( 1 ) : ماہِ رمضان کا استقبال فرمایاکرتے

 * ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری ادا یہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ماہِ رمضان کا بھر پُور طریقے سے اِستقبال کیا کرتے تھے ( [1] )  * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عادتِ کریمہ تھی کہ رَجَبُ الْمُرَجَّب ہی سے رمضان المبارک تک پہنچنے کی دُعائیں فرمانا شروع کر دیتے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ماہِ رمضان کے پڑوسی یعنی ماہِ شعبان کی قدر فرماتے اور شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں کثرت سے نفل روزے رکھا کرتے * رمضان المبارک آنے سے پہلے ہی استقبالیہ خطبہ دیتے ، جس میں ماہِ رمضان کے فضائل اور برکتیں بیان فرماتے ( [2] )  * پِھر جب ماہِ رمضان کا چاند نظرآجاتا تو چاند دیکھنے کی خاص دُعا پڑھتے ( [3] )  * اور آمدِ رمضان کی خوشخبریاں دِیا کرتے تھے۔ ( [4] )  

ماہِ رمضاں جہاں میں پھر آیا                                                                               مغفرت کا پیام ہے لایا


 

 



[1]...لطائف المعارف ، صفحہ : 204 ماخوذًا۔

[2]...موسوعۃ الامام ابنِ ابی الدنیا ، فضائل شہر رمضان ، جلد : 1 ، صفحہ : 371 ، حدیث : 41ماخوذًا۔

[3]...کتاب الدعاء للطبرانی ، باب القول عند دخول رمضان ، جز : 5 ، صفحہ : 311 ، حدیث : 912ماخوذًا۔

[4]...مصنف ابنِ ابی شیبہ ، کتاب الصیام ، باب ما ذکر فی فضل رمضان …الخ ، جلد : 2 ، صفحہ : 419 ، حدیث : 1 ماخوذًا۔