Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

تیرا کیا جائے گا میں شاد مروں گا یارَبّ !

عفو کر اور سدا کے لئے  راضی ہوجا !

گر کرم کر دے تو جنّت میں رہوں گا یارَبّ !

عُلَمائے کرام فرماتے ہیں : ماہِ رمضانُ الْمُبارک میں مغفرت کے اَسباب بڑھ جاتے ہیں * ماہِ رمضان کا روزہ رکھنا سامانِ مغفرت ہے * ماہِ رمضان میں قیام کرنا ( یعنی رات جاگ کر عبادت کرنا ) بھی مغفرت کا ذریعہ ہے * ماہِ رمضان کی شبِ قدر میں عِبَادت کرنا بھی مغفرت پانے کا ذریعہ ہے * ایسے ہی روزہ دار کو روزہ اِفطار کروانا * غُلام  ( یا ملازم )  پر آسانی کرنا بھی مغفرت پانے کا ذریعہ ہے * رمضان المبارک میں ذِکْرُ اللہ کی کثرت کی جائے کہ حدیثِ پاک میں ہے : ماہِ رمضان میں ذِکْرُ اللہ کرنے والا بخشا ہوا ہے ( [1] )  * اسی طرح رمضانُ المبارک میں کَثْرت سے استغفار کرنے سے بھی بخشش کی خیرات ملتی ہے۔  جب بات ایسی ہے کہ اس ماہِ مُقَدَّس میں مغفرت و بخشش کے سب سامان جمع ہیں ، اس کے باوُجُود بھی اگر کوئی بخشش سے محروم رہ جائے ، اپنی مغفرت نہ کروا پائے تو یقیناً وہ بڑا محروم ہے۔ ( [2] )  

ماہِ رمضان میں مغفرت کے اَسباب

اللہ پاک ہمیں اس محرومی سے محفوظ فرمائے۔ ہم ماہِ رمضان میں مغفرت کیسے کرواسکتے ہیں ؟ اس کے لئے  ( 1 ) : سب سے پہلا کام تو یہ کرنا ہے کہ رمضانُ المبارک کی تشریف آوری سے پہلے پہلے ہم سچّی پکّی توبہ کر لیں تاکہ گُنَاہوں سے بالکل پاک صاف ہو


 

 



[1]...معجمِ اَوسَط ، جلد : 4 ، صفحہ : 338 ، حدیث : 6170۔

[2]...لطائف المعارِف ، صفحہ : 287ملتقطًا۔