Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat
کے نوافِل بھی پڑھ لئے جائیں اور پِھر سحری میں تو اُٹھنا ہی ہے ، نَمازِ تہجد بھی ادا کر لی جائے ، اس طرح ہم اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! رات کا کافِی حِصّہ عِبَادت میں گزارنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تراوِیح پڑھتے
صحابی اِبْنِ صحابی حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رمضانُ الْمُبارک میں وِتْر کے عِلاوہ 20 رکعت نَماز ادا فرماتے تھے۔ ( [1] )
مشہور مفسرِ قرآن ، حکیم الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : اس ( حدیث شریف ) سے معلوم ہوا کہ خُود حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم 20 رکعت تراویح پڑھتے تھے۔ مفتی صاحِب مزید لکھتے ہیں : خیال رہے کہ حضور نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے نَمازِ تراویح باجماعت پابندی سے ادا نہ فرمائی ، صِرْف 2 دِن ادا کیں اور بعد میں فرما دیا کہ اگر اس پر پابندی کی گئی تو فرض ہو جانے کا اندیشہ ہے ، جس سے میری اُمّت کو دُشواری ہو گی۔ لہٰذا تم لوگ اپنے گھر ہی میں نَماز پڑھ لیا کرو ! بعد میں ( مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ ) حضرت عُمرِ فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ نے نَمازِ تراوِیح کا اہتمام فرمایا اور 20 رکعت تراوِیح باقاعدہ جماعت کے ساتھ پڑھنے کا انتظام فرمایا۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! تَراوِیح رمضانُ الْمُبارک کی خاص عِبَادت ہے ، نوافِل بھی سارا