Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

بھی پڑھیں گے * اَوَّابین کے نوافِل بھی ادا کریں گے * رات کو سونے سے پہلے صَلٰوةُ التَّوْبَه کے نفل بھی پڑھ کر سوئیں گے * اسی طرح پہلے 313 بار درود شریف پڑھتے تھے ، رمضان شریف میں 1000  ( ایک ہزار )  بار پڑھیں گے * پہلے روزانہ ایک پارہ تِلاوت کرتے تھے ، رمضانُ الْمُبارک میں 2 پارے تلاوت کریں گے ، یُوں ہماری عام دِنوں میں عِبَادت کی جو روٹین ہے رمضانُ الْمُبارک میں اس میں اِضَافہ ہونا چاہئے۔اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے۔

رمضانُ الْمُبارک کی 2 اَہَم عِبَادات

مسلمانوں کی پیاری امی جان حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : جب رمضانُ الْمُبارک تشریف لاتا تو پیارے نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ  عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نَمازوں کی کثرت فرماتے اور خُوب گِڑگِڑا کر دُعائیں کیا کرتے تھے۔ ( [1] )

رمضانُ الْمُبارک کی بہت سِی عِبَادات ہیں ، یہ 2 بھی بہت اَہَم ہیں :  ( 1 ) : نوافِل کی کثرت  ( 2 ) : خُوب دُعائیں کرنا۔

ماہِ رمضان میں شب بیداری کیجئے !

جس کسی کے ذِمّے قضا نَمازیں رہتی ہوں ، اُنہیں چاہئے کہ نوافِل کی جگہ قضا پڑھ لیں ، ورنہ نوافِل کی کَثْرت کریں ، ہو سکے تو ساری رات نوافِل پڑھیں ، ورنہ نِصْف رات ، یہ بھی نہ ہو سکے تو ایک تہائی رات ، یہ بھی نہ ہو پائے تو رات کا چھٹا حِصّہ ، یہ بھی نہ ہو سکے تو کم از کم نمازِ مغرب ، عِشا ، فجر باجماعت ادا ہوں ، تراوِیح بھی پُوری پڑھی جائے ، مغرب کے بعد اَوَّابِین


 

 



[1]...شُعَبُ الْایمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 310 ، حدیث : 3625۔