Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
( 3 ) : عِبَادت پر کمر باندھ لیا کرتے
پیارے اسلامی بھائیو ! مسلمانوں کی امی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ طیبہ طاہِرہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : جب رمضانُ الْمُبارک تشریف لاتا تو پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم عِبَادت پر کمر باندھ لیا کرتے تھے۔ ( [1] )
امام نَوَوِی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : عِبَادت پر کمر باندھ لینے کا معنیٰ یہ ہے کہ رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم عام رُوٹین میں جتنی عِبَادت کرتے تھے ، رمضانُ الْمُبارک میں اس سے بڑھ کر عِبَادت فرمایا کرتے۔ ( [2] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! کیا شان ہے ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی... ! ! کاش ! ہم بھی اپنے رحیم وکریم آقا ، مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی یہ حسِیْن ادا اپنائیں ، جیسے ہی رمضانُ الْمُبارک کی تشریف آوری ہو بَس عِبَادت پر کمر بستہ ہو جائیں ، پُورا ماہِ رمضان خُوب ڈَٹ کر عِبَادت کریں۔
عبادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگا دے دل
مہِ رمضان کے صدقے میں فرمادے کرم مولیٰ !
اے عاشقانِ رسول ! ماہِ رمضان نیکیاں کرنے کا مہینا ہے مگر افسوس ! ہمارے ہاں