Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

میں اناج مثلاً چاول گندم ، دالیں  اور نقدی بانٹ دیں * ان کی افطاری کا اہتمام کر دیں۔اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  نے فرمایا : اَ کَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُیعنی تیرا کھانا نیک لوگ کھائیں ، ( [1] )  دین کا علم حاصل کر نے والے ، دین کو عام کرنے والےاس کے زیادہ حقدار ہیں کہ ان کو اپنی زکوٰۃ ، فطرہ ، نفلی صدقات دیئے جائیں کیونکہ یہ نیک لوگ ہیں ان کے لئے کھانے کا اہتمام کیا جائے ان کی افطاری کروائی جائے ۔

 مدنی عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلحَمْدُ للہِ !    دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے * دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد ، سینکڑوں فیضانِ مدینہ  ( مدنی مراکز ) بنا چکی ہے * بچوں اور بچیوں  ( Boys & Girls ) کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کے لئے اب تک تقریباً 10489 ( 10 ہزار 489 ) مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 821 ، 41 ، 3  ( 3 لاکھ41 ہزار 821  ) بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مُفت تعلیم دی جا رہی ہے * فروغِ علمِ دین  ( عالِم و عالِمہ کورس کروانے ) کے لئے الگ الگ جامعۃ المدینہ قائم ہیں ۔اب تک  تقریباً1310  ( 1 ہزار 310  ) جامعۃ المدینہ  ( بوائز ، گرلز )  قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 104857  ( 1لاکھ4 ہزار 857 ) طلبہ و طالبات کو درسِ نظامی  ( عالِم و عالِمہ کورس ) مفت کروایا جا رہا ہے۔اب تک تقریباً 257 ،  24 ( 24 ہزار 257 ) عالِم و عالمہ کورس مکمل کر چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک 14 دارُ


 

 



[1]...ابوداؤدکتاب الاطعمہ ، باب ماجاء فی الدعا ، صفحہ : 607 ، حدیث3854۔