Book Name:Israaf Kay Deeni o Dunyawi Nuqsanat

ہاں اگر کَنارے کچّے رہ گئے ہیں ، اِس کے کھانے سے نقصان ہو گا تو توڑ سکتا ہے ، اِسی طرح یہ معلوم ہے کہ روٹی کے کنارے دوسرے لوگ کھا لیں گے ضائع نہ ہوں گے تو توڑنے میں حَرج نہیں۔ ( [1] )  

 اِسْراف کا حکم

خیال رہے ! ہر اِسْراف حرام نہیں ہوتا ، بعض اِسْراف مکروہ بھی ہوتے ہیں ، بعض اِسْراف صرْف ناپسندیدہ ہوتے ہیں۔سیدی اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ( وہ  ) اِسراف کہ ( جو )  ناجائز و گناہ ہے  ( وہ ) صِرْف  ( ان ) 2  صورَتوں میں ہوتا ہے ، ایک یہ کہ کسی گناہ میں صَرْف  ( یعنی خَرْچ ) و استِعمال کریں ، دوسرے بیکار مَحْض مال ضائِع کریں ۔ ( [2] )

آج کل ہمارے ہاں زیادہ تَر یہی حرام والا اِسْراف پایا جاتا ہے ، مثلا؛ * بہت سارے لوگ گُنَاہوں بھرے کاموں میں اپنا مال خرچ کر ڈالتے ہیں ، یہ بھی اِسْراف کی حرام والی صُورت ہے ، * اسی طرح مال کو محض بیکار ضائع کر دیتے ہیں جیسے * بچی ہوئی روٹی کچرا کونڈی میں ڈال دیتے ہیں * گلاس میں بچا ہوا پانی پھینک دیتے ہیں * بجلی ، پنکھے ، اے ، سی وغیرہ بِلا ضرورت چل رہے ہوتے ہیں ، پروا نہیں کرتے ، اس سے کیا ہوتا ہے ؟ مال ضائع ہوتا ہے ، ظاہِر ہے اے ، سی بلاضرورت چل رہا ہے ، اس کی ٹھنڈک سے کوئی فائدہ اُٹھا ہی نہیں رہا تو بِل تو آئے گا ، مال تو لگے گا اور وہ مال کہاں گیا ؟ ضائع ہو گیا۔


 

 



[1]...بہارِ شریعت ، جلد : 3 ، صفحہ : 377 ، حصہ : 16بتغیر قلیل۔

[2]...فتاویٰ رضویہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 940 بتغیر قلیل ۔