Book Name:Israaf Kay Deeni o Dunyawi Nuqsanat

کا احترام و ادب یہ ہی ہے۔ ( [1] )

امیر اہلسنت کا محتاط انداز

پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد لِلّٰہ ! شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِ اَہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کا سالہا سال سےمعمول ہے کہ چائے ، شَرْبَت وغیرہ پینے کے بعد برتن میں پانی ڈال کر اچھی طرح ہِلا جُلا کر پیتے ہیںتاکہ رِزْق کا کوئی ذَرّہ بھی ضائع نہ ہو ، 1423ھ میں سَفَرِ چل مدینہ کے دوران آپ دَامَت برکاتہم العالیہ کو دیکھا گیا کہ گرم پانی کے کپ میں Tea Pack  ( ٹی پیک )  ڈال کر چائے کی پتی حل فرمائی اور دودھ چینی ڈالنے سے پہلے Tea Pack  ( ٹی پیک ) کو اچھی طرح نچوڑ کر نکالا  ( جب کہ عموماً لوگ بغیر نچوڑے پھینک دیتے ہیں اور کوئی نچوڑتے بھی ہیں تو چینی دودھ حل کرنے کے بعد۔ ) آپ دَامَت برکاتہم العالیہ نے جب چائے نوش فرما لی تو عَرض کی گئی : حُضُور ! اس میں کیا حِکْمَت ہے ؟ اِرشَاد فرمایا : میں نے محسوس کیا کہ دودھ اور چینی ڈالنے کے بعد اگر Tea Pack  ( ٹی پیک ) نچوڑا جائے تو دودھ اور چینی کے کچھ اجزا Tea Pack  ( ٹی پیک )  میں رہ جائیں گے ، اس لئے میں نے احتیاطاً پہلے نچوڑ لیا ، تاکہ کوئی کار آمد جز ضائع نہ ہونے پائے۔ ( [2] )

اسی طرح کی احتیاط کا ایک اور واقعہ بھی ہے کہ دعوتِ اسلامی کا ابتدائی دَور تھا اَمیرِ اَہلسنّت دَامَت برکاتہم العالیہ کسی ہوٹل میں چائے پینے کی غَرَضْ سے تشریف لے گئے۔چائے پینے کے بعد آپ  دَامَت برکاتہم العالیہ نے کپ میں پانی ڈالا اور ہلا کر پی لیا۔قریب بیٹھے چند نوجوانوں میں سے ایک نے طنزیہ انداز میں آواز کَسی : مولانا اور چائے منگوا دوں... ! ! اس


 

 



[1]...مراٰۃ المناجیح ، جلد : 6 ، صفحہ : 11 -12بتغیر قلیل۔

[2]...تنگدستی کے اسباب اور ان کا حل ، صفحہ : 24۔