Book Name:تَوَجُّہ اِلَی اللہ
طرف متوجہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
مانندِ شمع تیری طرف لَو لگی رہے دے لطف میری جان کو سوز و گداز کا
کیونکر نہ میرے کام بنیں غیب سے حسنؔ بندہ بھی ہوں تو کیسے بڑے کارساز کا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ہر حال میں تَوَجُّہ رَبّ کی طرف رکھئے !
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے مُشکل کے وقت تو اپنے رَبِّ کریم کی جانِب مُتَوَجِّہ ہونا ہی ہونا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ خوشیوں کے وقت بھی اسی رحمٰن و رحیم کی جانِب تَوَجُّہ رکھنی ہے بلکہ یہ صُورت زیادہ اَہَم ہے کیونکہ عُمُوماً لوگ خوشحالی کے وقت ہی رَبّ کو زیادہ بھولتے ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : جانِ کائنات ، فخرِ موجودات صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : اِحْفَظِ اللّٰہَ تَجِدْہُ اَمَامَکَ اللہ پاک کے حقوق کی حِفَاظت کر ! تُو اسے اپنے قریب پائے گا۔ تَعَرَّفْ اِلَی اللّٰہِ فِی الرَّخَاءِ یَعْرِفْکَ فِی الشِّدَّۃِ خوشحالی میں اللہ پاک کو یاد رکھ ! وہ تنگدستی میں تجھ پر خاص تَوَجُّہ فرمائے گا۔ ( [1] )
حضرت مُلّا علی قاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہا س حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یعنی جس چیز کا اللہ پاک نے حکم دیا ہے ، اُس پر عَمَل کر ، جس سے اللہ پاک نے منع فرمایا ہے ، اس سے باز رہ ، اس کی برکت یہ ہو گی کہ اللہ پاک دُنیا میں مصیبتوں و پریشانیوں سے اور آخرت میں عذابات سے تیری حفاظت فرمائے گا۔ معلوم ہوا جو شخص اللہ کا ہو جائے ، اللہ پاک اس کا ہو جاتا ہے۔ ( [2] )