تَوَجُّہ اِلَی اللہ

Book Name:تَوَجُّہ اِلَی اللہ

جانوروں پر رَحم کرنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

2فرامینِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  :  ( 1 )  : تم لوگ اِن بے زبان جانوروں کے بارے میں اللہپاک سے ڈرو ان پر اُس وقت سوار ہوا کرو جب کہ وہ اَچھی حالت میں ہوں اور انہیں اَچھی  طرح کھلایا کرو۔ ( [1] )   ( 2 )  : ہر ذی روح پر شفقت کا اَجر ملتا ہے۔ ( [2] )

 اے  عاشقانِ رسول !  جانوروں پر رحم کرنا سُنّت مصطفےٰ ہے * رحمتِ عالم نورِ مُجَسَّم   صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جانورں پر بڑی شفقت فرماتےتھے * آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   جانوروں کی فریاد سُنتے اور ان کی مدد فرمایا کرتے * ایک مرتبہ آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ایک اُونٹ کی فریاد پر اس کے مالک سے فرمایا : تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور کام زیادہ لیتے ہو ( [3] )  * اگر کوئی جانوروں کو تکلیف دیتا تو آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اس سے ناراض ہوتے * آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  جانوروں کو آپس میں لڑوانے ، انہیں باندھ کر مارنے ، اور ان کا مُثلہ بنانے ( یعنی چہرہ بگاڑنے )  سے منع فرمایا کرتے تھے۔ ( [4] )

اللہ پاک ہمیں بھی سُنّتِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  پر عمل کرتے ہوئے جانوروں پر شفقت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکَاتہمُ الْعَالِیَہ کی


 

 



[1]... ابوداؤد ، کتاب : جہاد ، صفحہ : 408 ، حدیث : 2548۔

[2]... بخاری ، کتاب : مظالم وغصب صفحہ : 635 ، حدیث : 2466۔

[3]... ابوداؤد ، کتاب : جہاد ، صفحہ : 408 ، حدیث : 2549 خلاصۃً۔

[4]...سیرت رسول عربی ، صفحہ : 332تا 335ملتقطاً۔