Sahaba Ki Aik Khobsorat Tamanna

Book Name:Sahaba Ki Aik Khobsorat Tamanna

بندے کو اپنا آئیڈیل لازمی بنا لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی بڑی برکتیں ملیں گی۔دیکھئے ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت ، حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت برکاتہم العالیہ اس دَور کی کامیاب ترین شخصیت ہیں ، یقیناً یہ آپ پر اللہ پاک کی کرم نوازی ہے ، البتہ ظاہِری اعتبار سے آپ کی کامیابی کے پیچھے جو راز ہیں ، ان میں سے ایک راز یہ بھی ہے کہ آپ نے وقت کے بہت بڑے ولئ کامِل ، نائِبِ غوثِ  اعظم ، عالِمِ باعَمَل ، مُجَدِّدِ دِین و مِلَّت ، پروانۂ شمعِ رسالت ، امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ علیہ کو اپنا آئیڈیل بنایا ، آپ نے دیکھ بھال کر  ، سوچ سمجھ کر اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ علیہ کو آئیڈیل بنایا ، پھِر جب آئیڈیل بنا لیا تو ان پر آنکھیں بند کر لیں۔

ہمیں بھی چاہئے کہ ہم کسی ولئ کامِل کو اپنا آئیڈیل بنائیں ، سوچ سمجھ کر بنائیں ، پھر جب آئیڈیل بنا لیں تو اُن کے نقشِ قدم پر چلنا شروع کر دیں ، جس شریعت کے پابند ولئ کامِل کو آئیڈیل بنائیں ، اُن کی سیرت پڑھیں ، ان کی عادات و اَطْوار کی مَعْلُومات حاصِل کریں اور اپنی پُوری زندگی اُن کے نقشِ سیرت پر چلتے رہنے کی کوشش کریں۔اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نیک اَعْمال کی توفیق بھی ملے گی ، زِندگی میں نکھار بھی آئے گا ، گُنَاہوں سے حفاظت بھی رہے اور اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا اور آخرت میں بیڑا پار ہو جائے گا۔

الحمد للہ ! مکتبۃ المدینہ نے صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان ، اَوْلیائے کرام ، باعَمَل اور عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام  کی سیرت پر بہت ساری کتابیں اور مختصر رسائل شائع کئے ہیں ، جیسے : * فیضانِ صِدِّیقِ اَکْبَر * فیضانِ فاروقِ اعظم * اللہ والوں کی باتیں * غوثِ پاک کے حالات * حضرت عمر بن عبد العزیز  کی 425 حکایات وغیرہ بہت ساری کِتَابیں ہیں ، یہ