Shoq e Hajj

Book Name:Shoq e Hajj

ہے * کعبہ شریف کے گرد چکر لگاتاہے * صفا مروہ کے درمیان دوڑتا ہے * مِنیٰ میں جا کر قربانی کرتاہے * میدانِ عرفات میں ٹھہرتا ہے * مزدلفہ میں قیام کرتا ہے  * جمرات  کے مقام پر شیطان  کو کنکریاں مارتا ہے ، یہ وہ کام نہیں ہیں جوعقل میں آ سکیں ،  صرف و صرف عشق ہی ان کاموں کو سمجھ سکتا ہے ،  لہٰذا حج اَوَّل سے آخر تک عشق و محبت کا سفر ہے ، اس سفر پر وہی جاتا ہے ، اس سفر کاشوق  اسی کو تڑپاتا ہے جس کے دل میں محبتِ اِلٰہی اور عشقِ رسول کے چراغ جل رہے ہوتے ہیں بلکہ جنہیں عشق و محبت کی دولت نصیب ہے ، وہ تو سَر کے بَل جانا بھی غنیمت سمجھتے ہیں۔

اپاہج حاجی کا ایمان افروز واقعہ

حضرت شفیق بلخی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں مکہ مکرمہ  حج کے لیے جا رہا تھا راستے میں ایک شخص دیکھا ، اپاہج ہے ،  چلنے پھرنے سے معذور ہے ، گِھسٹ گِھسٹ کر مکہ مکرمہ کی طرف چلا جا رہا ہے۔ مجھے بہت حیرت ہوئی کہ یہ کیسا عجیب شخص ہے ، چلنے سے معذور ہے پھر بھی کس شوق اور وارَفتگی کے ساتھ مکہ مکرمہ کی طرف جا رہا ہے۔

 میں اس کے قریب گیا اور  پوچھا : بھائی ! کہاں سے آئے ہو ؟ کہنے لگا : میں سمر قند سے آ رہا ہوں۔ (  سمرقند اَزْبُکِسْتَان کا ایک صوبہ ہے اور موجودہ نقشے کے مطابق سمرقند سے مکہ مکرمہ کا فاصلہ تقریباً4ہزار4سو17کلومیٹر ہے )  اتنا طویل سفر اور وہ شخص چلنے سے معذور گِھسٹ گِھسٹ کر جا رہا ہے۔ حضرت شفیق بلخی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مجھے بڑی حیرت ہوئی اور میں نے اُس سے پوچھا : بھائی ! کتنا عرصہ ہوا سمرقند سے چلے ہوئے ؟ کہنے لگا : 10 سال ہو  چکے